تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 720 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 720

اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول دیا جائے جس کی آمد سے مستقل تبلیغی ضروریات پوری ہوتی رہیں تو تبلیغی میدان میں ہمیں بہت کچھ سہولتیں میسر آسکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی روک ہمارے قدم کو سست نہیں کر سکتی۔جانی قربانی کے لئے میں نے وقف زندگی کی تحریک کی ہوئی ہے جس کے ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے نو جوانوں کی ایک اچھی خاصی جماعت نے اپنی زندگیاں خدمت دینے کے لئے وقف کر دی ہیں۔مالی قربانیوں کیلئے ہر سال مالی تحریک کی جاتی ہے جس کے متعلق آخری فیصلہ میں نے یہ کیا ہے کہ مالی قربانی کے ان مطالبات کو دس سال تک ممتد کر دیا جائے جس میں سے پانچواں سال اب گزر رہا ہے اور پانچ سال ابھی باقی رہتے ہیں۔اس عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک ایسا فنڈ قائم ہو جائے گا جس سے ہماری تبلیغ مالی خطرات سے بالکل آزاد ہو جائے گی اور ملک اقتصادی حالت میں جو روزانہ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور جس کے نتیجہ میں آمد میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے اس کے برے اثرات سے ہماری جماعت محفوظ ہو جائے گی۔جانی قربانی کے سلسلہ میں مبلغین کا ایک جتھا مختلف ممالک میں جاچکا ہے، لیکن وہ ایک ایسا جتھا تھا جس کی خاص طور پر تعلیم و تربیت نہیں کی گئی تھی۔بہر حال اس کے ذریعہ ہمیں غیر ممالک کا اچھا خاصا تجربہ ہو گیا ہے۔اس جتھا کے افراد میں بعض کمزوریاں بھی معلوم ہوئی ہیں، کیونکہ ان میں اکثر ایسے تھے جو دینی تعلیم سے پوری طرح واقف نہیں تھے اور اگر کسی کو دینی تعلیم تھی تو دنیوی تعلیم کے لحاظ سے وہ کمزور تھا۔لیکن بہر حال یہ ایک مظاہرہ تھا جماعتی قربانی کا اور یہ ایک مظاہرہ تھا اس بات کا کہ ہماری جماعت کے نو جوانوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ مادہ پایا جاتا ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز ان کے کانوں میں آئے وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اعلائے کلمۃ الاسلام کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔اس مظاہرہ کے ذریعہ دنیا کے سامنے ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے اخلاص کا نہایت شاندار نمونہ پیش کیا ہے، لیکن چونکہ کام میں مہارت ایک لمبی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں ہی پیدا ہوسکتی ہے اس لئے آئندہ کے لئے ان نوجوانوں کی تعلیم کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے جنہوں نے اس تحریک پر اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کی ہیں۔گو کام کے لحاظ سے ہمیں پہلے جتھا کے افراد کی تبلیغی کوششوں کے نتیجہ میں بعض جگہ اتنی کامیابی نہیں ہوئی جتنی کامیابی کی ہمیں توقع تھی، مگر پھر بھی بعض جگہ خاصی کامیابی ہوئی ہے، بلکہ قریب ترین عرصہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے اخلاص کا نہایت قابل رشک مظاہرہ کیا ہے اور وہ یہ کہ ان چھپیں تھیں نو جوانوں میں سے جنہوں نے اپنی 720