تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 709
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1939ء تحریک جدید کا مقصد دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علمبر دار پیدا کرنا ہے وو خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1939ء تحریک جدید کی غرض یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے تو ہم ساری دنیا میں اسلام کی طرف سے مقابلہ کرنے والے پہلوان کھڑے کر دیں۔چاہے ایک کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے دو کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے تین کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے چار کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے پانچ کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو اور چاہے دس کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو بلکہ خواہ ساری دنیا ایک طرف ہو اور دوسری طرف وہ اکیلا کمزور اور نا تواں انسان ہو جس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوں، جس کو اپنے رہنے کے لئے مکان تک میسر نہ ہو اور کھانے کے لئے پیٹ بھر کر روٹی نہ ملتی ہو مگر وہ اپنی نا تواں اور کمزور آواز سے لا الہ الا الہ کا نعرہ بلند کر رہا ہو۔جس دن ہم یہ کام کرلیں گے، جس دن ہم جاپان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم چین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم فلپائن میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم امریکہ اور اس کی ریاستوں میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم انگلستان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یورپ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ہم سوئٹزر لینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم رومانیہ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یوگو سلو و یکیا میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یونان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہنگری میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ، ہم جرمنی میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم ڈنمارک میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم یجم میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہالینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم فن لینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم سپین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم پرتگال میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے اور اگر ہم زیادہ مبلغ نہ بھجوا سکیں تو کم از کم ایک مبلغ ہر علاقہ میں بھجوادیں گے۔اسی طرح ہم افریقن ممالک میں ایک ایک مبلغ بھجوا دیں گے تاکہ ان ممالک میں اسلام کا جھنڈا لہرا تا ر ہے۔اس دن ہم یہ سمجھیں گے کہ ہمارے کام کا آغاز ہوا۔نہ ہی حکومتیں نہ سہی سلطنتیں نہ سہی کثرت تعداد نہ سہی شان و شوکت نہ سہی وہ لٹریچر جو سارے ملک میں پھیل جائے اورتعلیم یافتہ طبقہ کو اسلام کی خوبیوں کا گرویدہ کر دے نہ سہی بلند و بالا 709