تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 700 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 700

خطبہ جمعہ فرموده 30 جوان 1939ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول میں امید کرتا ہوں کہ تمام جماعتیں خصوصاً قادیان کی جماعت کہ یہ جگہ سلسلہ کا مرکز اور خدا تعالی کے رسول کی تخت گاہ ہے اور اس لحاظ سے ان کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں اپنے فرائض کو پوری طرح محسوس کریں گی۔قادیان والوں کو دوسروں کے لئے نمونہ بننا چاہئے اور خود علم حاصل کرنا اور دوسروں کو سکھانا چاہئے اور پھر اس تحریک پر عمل کرنے میں بھی ایسا نمونہ دکھانا چاہئے کہ باہر والے ان سے سبق حاصل کریں۔نیک نمونہ کا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔آج ہی لاہور سے چلنے کے وقت ایک خاتون مجھ سے ملنے آئیں۔وہ پنجاب کے ایک سابق لیڈر کی والدہ ہیں وہ کہنے لگیں کہ میرا بیٹا ایک دو بار قادیان ہو آیا ہے اور واپس آکر مجھ سے کہا کہ قادیان کا آسمان بھی اور ہے اور زمین بھی اور، وہاں کے آدمی بھی اور ہیں۔ایک دفعہ انہوں نے کسی سے یہ ذکر بھی کیا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنا لوں۔یہ شخص پہلے کسی بڑے عہدہ پر ملازم تھے اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور مشہور لیڈر ہیں۔تو نیک نمونہ کا اثر انسان پر ضرور ہوتا ہے۔نیکی ، دیانتداری اور راستبازی کو دیکھ کر ہر شخص یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ انسان ہی اور ہیں اور جس نے یہ جماعت بنائی ہے وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس وقت کی اہمیت کو سمجھو جو فسادات دنیا میں پیدا ہونے والے ہیں اور جو تباہیاں آنے والی ہیں پیشتر اس کے کہ وہ آئیں ، اپنے محل کو محفوظ اور دیواروں کو مکمل کر لو تا جب شیطان اس محل پر حملہ کرنا چاہے تو اس سے پہلے ہی اس کے دروازے لگ چکے ہوں اور دیوار میں مکمل ہو چکی ہوں“۔(مطبوعہ الفضل 11 جولائی 1939ء) 700