تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 624 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 624

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول ان کا گزارہ جو کچھ ہے اسی پراویڈنٹ فنڈ پر ہے مگر انہوں نے پراویڈنٹ فنڈ ملتے ہی تحریک جدید کے دوسرے سات سالہ دور کا چندہ اکٹھا بھیجوا دیا اورلکھ دیا کہ میری طرف سے یہ دفتر میں بطور امانت رکھ لیا جائے اور ہر سال اتنا چندہ تحریک جدید میں میری طرف سے منتقل کر لیا جایا کرے۔میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں اور نا معلوم کب مر جاؤں یا کیا خبر ہے پھر چندہ دینے کی توفیق ملے یا نہ ملے اس لئے میں آئندہ سات سال کا چندہ اکٹھا بھجوا دیتا ہوں۔یہ کیسا اعلیٰ درجہ کا اخلاص اور کس قدر خوش کن نمونہ ہے۔جماعت کے دوست ایسے لوگوں پر جس قدر فخر کریں کم ہے۔اسی طرح اور کئی دوست ہیں جنہوں نے گوسات سال کا نہیں مگر دو دو تین تین سال کا چندہ اکٹھا جمع کرا دیا ہے کہ ممکن ہے مالی لحاظ سے ہم پر کوئی کمزوری آجائے اور ہم اس ثواب میں شریک ہونے سے محروم رہیں۔اس لئے بہتر ہے کہ ابھی سے آئندہ سالوں کا چندہ بھی جمع کرا دیا جائے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب :24) یہ کام ایسا شاندار ہے کہ میں سمجھتا ہوں جو لوگ اس تحریک کو کامیاب بنانے میں مدد دیں گے ان کا کا نام اللہ تعالیٰ خاص لوگوں میں لکھے گا کیونکہ اس چندے میں جن لوگوں نے بھی حصہ لیا ہے ان کے چندوں سے اشاعت اسلام کے لئے ایک مستقل ریز روفنڈ قائم کیا جائے گا۔پس اس کیلئے جتنی قربانی کی جائے تھوڑی ہے اور جس قدر ثواب کی امید رکھی جائے وہ بھی تھوڑی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کا کام ان مستقل تحریکات میں سے ہے۔جن میں حصہ لینے والے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے اسی طرح مستحق ہوں گے جس طرح بدر کی جنگ میں شریک ہونے والے صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں کے مورد ہوئے۔جنگ بدر میں جو صحابہ رضی اللہ عنہم شامل ہوئے تھے ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا تھا کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ یعنی جو جی میں آئے کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا۔اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ اب تمہارے لئے چوری اور ڈا کہ اور شراب اور دوسرے ناروا افعال سب جائز ہو گئے بلکہ یہ مطلب تھا کہ تم نے ایک 624