تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 585 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 585

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول الہی تحریک۔۔۔جلد اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 نومبر 1938ء ہماری اصل توجہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سپرد کی گئیں امانتوں پر ہونی چاہئے خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء میں نے گزشتہ جمعہ میں اس امر کی طرف جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ رمضان اپنے اندر خاص ا برکات رکھتا ہے اور ان برکات سے فائدہ حاصل کرنا مومن کا کام ہے اور میں نے بتایا تھا کہ رمضان بہت سے ایسے فوائد اپنے اندر رکھتا ہے جو ہمیں ان اغراض کی طرف توجہ دلاتے ہیں جن کی طرف تحریک جدید جماعت کو متوجہ کرتی ہے اور کہ معنوی طور پر تحریک جدید رمضان کے ساتھ ایک تعلق رکھتی ہے۔وہ مشقت اور قربانی کی روح اور وہ استقلال اور خدا تعالیٰ کے قرب کی جستجو جو رمضان سے وابستہ ہے وہی تحریک جدید کا مقصود ہے۔پس جب اس تحریک کا بھی جو شروع کی گئی ہے واحد مقصد اسلام کا قیام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت ہے تو اس کیلئے جماعت جتنی بھی جدو جہد کرے تھوڑی ہے۔ہمارا پہلے دور کو کامیاب بنانا ایسا ہی تھا جیسا کہ جب کوئی شخص کسی جگہ کوئی عمارت تیار کرنا چاہے اور اس جگہ کوئی کھنڈر ہو تو اس کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ اسے صاف کرے۔وہ اینٹیں یا ملبہ جو وہاں پڑا ہوا ہوا سے وہاں سے ہٹا دے یا وہ بوسیدہ ، خرار اور کمز ور دیواریں جو وہاں کھڑی ہوں ان کو تو ڑ کر گرا دے تا نئی عمارت کے لئے جگہ صاف ہو سکے۔تحریک جدید کے پہلے دور کی غرض یہ تھی کہ دشمنانِ احمدیت کے حملہ کوتوڑا جائے جو انہوں نے احمدیت کو تباہ کرنے کی نیت سے کیا تھا مگر صرف میدان کو صاف کر لینا کوئی بڑی چیز نہیں۔جب میدان صاف ہو جائے تو اصل غرض اس پر عمارت کا قیام ہوتا ہے۔سو اگر ہم صرف پرانی عمارت کو صاف کر کے اس کی جگہ نئی کے قیام سے غافل رہتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔کھنڈر کو صاف کرنا کوئی بڑا کام نہیں۔بلکہ بعض اوقات نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے کہ کھنڈر بھی اپنے اندر سامان عبرت رکھتے ہیں۔ایک نئے نظام کیلئے پرانے عبرت کے سامان کو اگر ہم مٹادیں تو یہ کوئی بری بات نہیں لیکن اگر کوئی نیا نظام تو قائم نہ کریں اور پرانے عبرت کے سامان کو مٹا دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم نے دنیا کو ہدایت کے ایک رستے سے خواہ وہ کتناہی مخفی کیوں نہ ہو محروم کر دیا۔غرض خالی کھنڈر کو مٹا دینا کوئی فائدہ 585