تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 561
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جون 1938ء سلسلہ کی تحریکات سے ہر فرد کو آگاہ کرنا اہم قومی فرائض میں سے ہے 55 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1938ء سلسلہ کی تحریکات سے ہر فرد کو آگاہ کرنا اہم قومی فرائض میں سے ہے۔میں نے تحریک جدید کے سلسلہ میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان اس سال کے لئے نہیں کیا کیونکہ میں نے محسوس کیا تھا کہ یہ جلسے بھی رسمی ہو کر رہ گئے تھے۔لوگ شوق سے شریک نہیں ہوتے تھے۔جہاں ساٹھ ستر احمدی ہوئے ان میں سے چند ایک آگئے۔میں غور کر رہا تھا کہ اس نقص کا ازالہ کس طرح کیا جائے؟ چنانچہ اس کی اصلاح کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد میں نے مناسب سمجھا کہ تحریک جدید کے الگ سیکرٹری ہوں جن کے ذمہ خالص یہی کام ہو۔ایک سیکرٹری عام تحریکات کے لئے ہو اور دوسرا سیکرٹری چندوں کیلئے ہو اور ان کا فرض ہو کہ اس تحریک سے نہ صرف جماعت کے ہر فرد کو بلکہ عورتوں اور بچوں کو بھی واقف کریں۔اگر چہ اب تک ساری جماعتوں نے سیکرٹری مقرر نہیں کئے مگر ایک معتد بہ حصہ نے سیکرٹری مقرر کر دیئے ہیں۔اس لئے اب میں اعلان کرتا ہوں کہ جولائی کے آخری ہفتہ میں جو اتوار آئے یہ 31 جولائی کا دن ہو گا ، اس میں تحریک جدید کے جلسے کئے جائیں اور اس دوران میں متواتر جلسے ہوتے رہیں جن میں اس جلسہ میں لوگوں کو شامل ہونے کے لئے تیار کیا جائے۔اس عرصہ میں کم از کم تین جلسے تو ضرور ہی کئے جائیں۔ایک مردوں کیلئے ، ایک عورتوں کیلئے اور ایک بچوں کیلئے۔پس سیکرٹریان تحریک جدید کا یہ فرض ہے، جس میں اگر دوسرے سیکرٹری بھی مدد دیں تو وہ بھی ثواب میں شریک ہو جائیں گے ، کہ اس بڑے جلسہ تک کم سے کم تین جلسے ایسے کرا دیں جن میں سے ایک خالص عورتوں کیلئے ، ایک خالص مردوں کیلئے اور ایک خالص بچوں کیلئے ہو اور ان میں علیحدہ علیحدہ وہ حصے بیان کئے جائیں جو ان سے تعلق رکھتے ہوں۔اگر زیادہ جلسے ہوسکیں تو اور بھی اچھا ہے۔جب جماعت کے ان تینوں حصوں کو اچھی طرح تحریک جدید کی اغراض سے واقف کر دیا جائے گا تو پھر بڑا جلسہ کیا جائے اور اس صورت میں امید ہے کہ جماعت کے تمام افراد میں خاص جوش پیدا ہو چکا ہوگا اور وہ اس کی اہمیت سمجھ لینے کی وجہ سے خاص طور پر اس میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گے اور اس آخری بڑے جلسہ کا جو خواہ مرد عورت کا بالالتزام پردہ 561