تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 523

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه مورخہ 7 جنوری 1938ء قربانی وہی ہے جو انتہا تک پہنچے خطبہ جمعہ مورخہ 7 جنوری 1938ء۔اس کے بعد میں قادیان کی جماعت کو اور باہر کی جماعتوں کو بھی اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اب تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے نومبر کے آخر میں میں نے یہ تحریک کی تھی اور اب جنوری ہے گویا اس تحریک پر ڈیڑھ مہینہ کے قریب گزر چکا ہے اور ہماری طرف سے جو میعاد مقرر ہے اس میں بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ہندوستان کے لوگوں کے لئے سوائے بنگال اور مدراس کے کہ وہاں غیر زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان علاقوں میں اتنی جلد اس تحریک سے ہر شخص آگاہ نہیں ہوسکتا۔31 جنوری آخری تاریخ ہے لیکن چونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ بعض دوست 31 جنوری کی شام کو اپنا وعدہ لکھوائیں اور وہ خط یکم فروری کو ڈالا جائے اس لئے جس خط پر یکم فروری کی مہر ہو گی اسے بھی لے لیا جائے گا لیکن اس کے بعد کوئی وعدہ قبول نہیں کیا جائے گا اور چونکہ اس میعاد میں اب بہت قلیل دن رہ گئے ہیں اس لئے دوستوں کو بہت جلد وعدے لکھوا دینے چاہئیں۔آج جنوری کی سات تاریخ ہے اور اس مہینے کے 24 دن رہتے ہیں اور 38 39 دن پہلے گزر چکے ہیں۔گویا ساٹھ فیصدی سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور صرف چالیس فیصدی وقت باقی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اب تک اکثر جماعتوں نے اپنے وعدے نہیں بھجوائے اور ان جماعتوں میں بعض بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔چند دن ہوئے دفتر کی طرف سے جور پورٹ مجھے ملی تھی اس سے ظاہر ہوتا تھا کہ صرف تمہیں فیصدی جماعتوں کے وعدے آئے ہیں اور ستر فیصدی جماعتیں ابھی تک خاموش ہیں۔قادیان میں سے اکثر وعدے اگر چہ آچکے ہیں مگر پھر بھی مکمل وعدے نہیں آئے۔ابھی بعض محلے ایسے باقی ہیں جنہوں نے پوری کوشش نہیں کی۔اسی طرح لجنہ اماءاللہ نے بھی پوری کوشش کر کے عورتوں سے وعدے نہیں لکھوائے لیکن پھر بھی ایک معقول رقم قادیان والوں کی طرف سے پیش ہو چکی ہے۔جنہوں نے ستی کی ہے اور ابھی تک اپنے وعدے نہیں بھیجوائے ان کو مستقلی کرتے ہوئے جو وعدے آچکے ہیں اور جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے انہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اخلاص کا نہایت ہی اعلی نمونہ دکھایا ہے۔چنانچہ بہت کی جماعتوں نے اپنے تیسرے سال کے وعدہ سے بھی زیادہ 523