تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 41
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول مندرجہ ذیل احباب ہوں گے :- -4 مرزا بشیر احمد صاحب چودھری ظفر اللہ خان صاحب شیخ عبدالرحمن صاحب مصری مرز امحمد اشرف صاحب مرزا شریف احمد صاحب خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء ملک غلام محمد صاحب لاہور چودھری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری چودھری حاکم علی صاحب سرگودھا چودھری فتح محمد صاحب اس کمیٹی کا کام میں اس کو بتاؤں گا باقی میں اس کی غرض نہیں بتا سکتا۔بہر حال یہ قربانی مالی لحاظ سے بھی ثواب کے لحاظ سے بھی اور جماعت کی ترقی کے لحاظ سے بھی مفید ہو گی انشاء اللہ۔جماعت سے قربانی کا تیسرا مطالبہ میں یہ کرتا ہوں کہ دشمن کے مقابلہ کے لئے اس وقت بڑی ضرورت یہ ہے کہ وہ جو گندا لٹریچر ہمارے خلاف شائع کر رہا ہے اس کا جواب دیا جائے یا اپنا نقطہ نگاہ احسن طور پر لوگوں تک پہنچایا جائے اور وہ روکیں جو ہماری ترقی کی راہ میں پیدا کی جارہی ہیں انہیں دور کیا جائے۔اس کے لئے بھی خاص نظام کی ضرورت ہے، روپیہ کی ضرورت ہے، آدمیوں کی ضرورت ہے اور کام کرنے کے طریقوں کی ضرورت ہے۔طریق میں بیان نہیں کرتا یہ میں اس کمیٹی کے سامنے ظاہر کروں گا جو اس غرض کے لئے بنائی جائے گی۔اس کام کے واسطے تین سال کیلئے پندرہ ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی فی الحال پانچ ہزار روپیہ کام کے شروع کرنے کے لئے ضروری ہے بعد میں دس ہزار کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر اس سے زائد جمع ہو گیا تو اسے انگلی مدات میں منتقل کر دیا جائے گا۔اس کمیٹی کا مرکز لاہور ہو گا اور اس کے ممبر مندرجہ ذیل ہوں گے :- -1 پیرا کبر علی صاحب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈوکیٹ لاہور چودھری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر لاہور 41