تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 513
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء اب چونکہ ایک انسان ہی ایسا رہ گیا تھا جس کے متعلق یہ سوال ہو سکتا تھا کہ وہ تسبیح کرتا ہے یا نہیں؟ اس لئے فرماتا ہے تم جانے دو کافروں کو کہ وہ تسبیح الہی نہیں کرتے۔ان سے اگر کہا بھی جائے گا تو وہ کہیں گے ہم خدا کو کب مانتے ہیں کہ اس کی تسبیح کریں؟ پس جب انسانوں میں سے بھی کا فرمستی ہو گئے تو تسبیح کرنے والے صرف مؤمن رہ گئے اور مومنوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف: 3) میرے جلال اور بڑائی کو دنیا میں ظاہر کرنے کا صرف تم ہی ایک ذریعہ رہ گئے تھے مگر حالت یہ ہے کہ تم میں سے بھی ایک حصہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ۔تو اس صورت میں میری تسبیح انسانوں میں اور بھی محمد ود ہو گئی۔انسانوں کے سوا تو زمین و آسمان میں جس قدر چیزیں ہیں وہ جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی تسبیح کر رہی ہیں اور انسانوں میں سے کفار یوں مستثنی ہو گئے کہ وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا وجود اور اس کی قدرتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔اس لئے فرماتا ہے اے مومنو! کم سے کم تم جو تھوڑے سے رہ گئے تھے تمہارا فرض تھا کہ تم اپنے عمل سے بتا دیتے کہ انسان بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے لیکن اگر تم میں سے بھی ایک حصہ ایسا ہو جو تسبیح نہ کرتا ہو اور دعوے تو بہت بڑے کرتا ہولیکن عملی قربانیوں میں ست ہو تو بتاؤ تسبیح الہی کا نظارہ دنیا کے انسانوں میں سے کون دکھائے گا ؟ پس الا ماشاء اللہ اگر کوئی کمزور ہو تو اس کو چھوڑ کر تمہاری اکثریت ایسی ہونی چاہئے کہ اس کے منہ سے جو الفاظ نکل جائیں وہ اٹل ہوں اور جو اقرار وہ کرے اسے ہر قربانی کر کے پورا کرنے والی ہو۔صحابہ کو دیکھو اس تعلیم کا کتنا اثر ہوا۔انہوں نے یہاں تک اپنے وعدوں کو پورا کیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ان کی تعریف کرتا اور فرماتا ہے:۔فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ ( الاحزاب : 24) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نے ہماری اس نصیحت کو سن کر ایسا عمل کیا ، ایسا عمل کیا کہ ان میں سے بعض نے تو اپنے فرائض ادا کر دیئے اور بعض اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے پوری مستعدی سے تیار بیٹھے ہیں۔حدیثوں میں آتا ہے کہ یہ آیت خصوصیت سے ایک صحابی پر چسپاں ہوتی ہے اور اسی صحابی کا واقعہ اس آیت کا شان نزول ہے۔دراصل شانِ نزول کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اس واقعہ کی وجہ سے آیت 513