تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 421

مدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء شکر الہی اور انسدا رفتن کے لئے روزے رکھیں خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937 ء سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں پاؤں کے درد کی وجہ آج جمعہ میں آتو نہیں سکتا تھا لیکن چونکہ اس دفعہ کے روزوں کے متعلق اور ششماہی جلسوں کے متعلق جن میں تحریک جدید کے بارہ میں احباب کو یاد دہانیاں کرائی جاتی ہیں اور ان کو ان فرائض کی طرف جو انہوں نے خوشی سے اپنے نفس پر عائد کئے ہیں توجہ دلائی جاتی ہے ابھی تک میں تحریک نہیں کر سکا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ مختصر الفاظ میں ان امور کے متعلق اعلان کر دوں تا دیر ہو جانے کی وجہ سے بات اور زیادہ دور نہ جا پڑے۔روزوں کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے سالوں میں ہم پیر اور جمعرات کے روزے رکھ چکے ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے بعض فتنے دُور کر دیئے لیکن بعض فتنے ابھی باقی ہیں اس لئے اس سال ہم پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں کچھ تو شکریہ کے روزے رکھنے چاہئیں اور کچھ بقیہ ابتلاؤں کے دور ہونے کے لئے روزے رکھنے چاہئیں اس لئے اس سال کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ چالیس یا بیالیس دنوں کے اندر ہم سات روزے پورے کریں ہم ایسا طریق اختیار کریں کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ آپ پیر اور جمعرات کو روزے رکھا کرتے تھے وہ بھی ایک رنگ میں پورا ہو جائے اور ہمارے شکریہ کے بھی روزے ہو جائیں۔اور دعاؤں کے بھی روزے ہو جا ئیں اس لئے اس سال میں نے تجویز کی ہے کہ اپریل سے لے کر اکتوبر تک جو سات مہینے بنتے ہیں ان میں ہر مہینہ کے پہلے ہفتہ میں پیر کے دن اور ہر مہینہ کے آخری ہفتہ میں جمعرات کا روزہ رکھیں۔اس طرح چودہ روزے ہو جائیں گے اور گو ہر ہفتہ کے پیر اور جمعرات کا روزہ ہو گا مگر ہر مہینہ میں ایک پیر اور ایک جمعرات کا روزہ ہو جائے گا اور ہماری دعائیں سات مہینوں میں پھیل جائیں گی۔ان چودہ روزوں میں سے سات روزے تو شکریہ کے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بعض فتنے دور کر دیئے اور سات روزے ان ابتلاؤں کے لئے ہوں گے جو ابھی قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو دور کرے اور ان کے 421