تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 383
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول خطبه جمعه فرمودہ 15 جنوری 1937ء تحریک جدید پر اعتراضات کے جوابات خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”سب سے پہلے تو میں دوستوں کو اس امر کی نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ جب ایسے کام پیش ہوں جن کے لئے جماعتی مدد کی ضرورت ہو تو اس وقت دوستوں کو اپنے ذاتی اغراض بالکل بھلا دینی چاہئیں۔اس وقت بھی ہمارے سامنے بعض ایسے کام ہیں جن کے لئے سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے اور آئندہ دو ہفتے نہایت ہی مشغول ہفتے نظر آتے ہیں۔نظارت اعلیٰ کی طرف سے بورڈوں پر اعلان ہورہا ہے لیکن اس اعلان کے علاوہ جو سائیکلسٹوں کے متعلق ہے۔ایسے افراد کی بھی ضرورت ہوگی جو سائیکل چلانا نہیں جانتے اور پیدل یاکسی اور سواری پر دوسری جگہ جا سکتے اور کام کر سکتے ہیں۔ان کاموں کے لئے ایسے لوگوں کی فہرست مہیا کرنے کے لئے جو اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو خوشی سے پیش کریں ، میں ہدایت کرتا ہے ہوں کہ تمام مساجد میں ایسے لوگوں کی لسٹیں تیار کر کے ناظر صاحب اعلیٰ کے پاس بھیجوا دی جائیں پھر جس جس عرصہ اور جس جس مقام کے لئے نظارت اُنہیں کام پر لگانا چاہے، اس کی ہدایت کے مطابق اور اُن ذرائع کے ماتحت جو اُن کے لئے تجویز کئے جائیں وہ چلے جائیں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو ہمیشہ اپنے آپ کو یہ کہہ کر پیش کیا کرتے ہیں کہ ہماری جانیں اور ہمارے مال آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہیں وہ اس موقع کو جو خدا تعالیٰ نے انہیں دیا ہے، رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں۔قادیان میں اس دفعہ بوجہ اس کے کہ تحریک کچھ پیچھے ہوئی اور بوجہ اس کے کہ جلسے کا زور عین تحریک جدید کے زور کے زمانہ میں آیا۔مردوں میں پورے طور پر اس تحریک کو مکمل نہیں کیا گیا اور عورتوں میں بھی اس وجہ سے کہ میری وہ بیوی جو لجنہ کی سیکرٹری ہیں، بیمار ہیں اور کام نہیں کرسکیں۔گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں بہت کم کام ہوا ہے اس لئے میں پھر دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ قادیان کی جماعت بیرونی جماعتوں کے لئے ایک نمونہ اور اُسوہ ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قادیان کی جماعت مالی تنگی کی وجہ سے اور تنخواہوں کے بروقت نہ ملنے کی وجہ سے دوسروں سے زیادہ تکلیف اور ابتلا میں ہے مگر وہ لوگ جو سلسلہ احمدیہ کے قیام کی اہمیت کو سمجھتے 383