تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 372
اقتباس از تقریر فرمود : 25 اکتوبر 1936ء ہے اور ہم سود نہیں دے سکتے۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول ایک اور بینک والے نے کہا صدرانجمن کے لئے لاکھ دو لاکھ روپیہ قرض دینا کچھ بھی مشکل نہیں۔میں نے کہا: آپ کے لئے مشکل نہیں مگر ہمارے لئے مشکل ہے کیونکہ ہم نے سود نہیں دینا۔ان حالات میں ہم اس قسم کا قرض تو لے نہیں سکتے مگر ایک اور طریق ہے اور وہ یہ کہ امانت فنڈ زیادہ وسیع پیمانہ پر قائم کیا جائے اور لوگ گھروں میں روپیہ جمع رکھنے کی بجائے وہاں جمع کرائیں۔بنکوں کے جو اعلانات ہوتے ہیں ان میں لکھا ہوتا ہے کہ: رقم خزانہ سرمایہ بینک ہیں کروڑ دو کروڑ اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنے بینک امانتیں رکھتے ہیں ان میں بہت بڑی رقوم لوگوں کی جمع ہوتی ہیں یہاں صدر انجمن میں امانت رکھنے کی تحریک کی گئی تھی۔اب ستر اسی ہزار کی رقم جمع رہتی ہے۔عام اصول یہ سمجھا جاتا ہے کہ امانت رکھنے والے سو میں سے دس ایک وقت میں واپس روپیہ مانگتے ہیں۔سوائے خاص حالات کے کہ بینک بدنام ہو جائے اور سب لوگ ایک وقت میں روپیہ کی واپسی کا مطالبہ شروع کر دیں اور اس طرح دیوالیہ نکل جاتا ہے مگر جاری حساب میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ نوے فیصدی مطالبہ نہیں کرتے اور میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ کچھ نہ کچھ روپیہ عام طور پر لوگ جمع رکھتے ہیں۔قرآن کریم کے ترجمہ کا سوال جب 1915ء میں پیدا ہوا تو مشکل یہ پیش آئی کہ روپیہ کہاں سے آئے؟ جماعت اس وقت تفرقہ میں پھنسی ہوئی تھی اور چندہ میں بہت کمی ہو گئی تھی۔اندازہ یہ تھا کہ ساڑھے تین ہزار کی رقم لگے گی۔میں نے اس وقت کہا کہ ہم اپنی جائیداد فروخت کر کے روپیہ مہیا کر دیتے ہیں مگر جائیداد کا کوئی خریدار نہ ملا اس لئے میں نے اعلان کرایا کہ ہم کچھ زمین بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ ترجمہ قرآن کریم کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔اس پر میں نے دیکھا صبح سے شام تک چھ ہزار کے قریب روپیہ جمع ہو گیا۔محلہ دارالفضل کی بنیاد اسی طرح رکھی گئی اور قادیان کی وسعت اس طرح شروع ہوئی اس وقت پتہ لگا کہ قادیان کی وسعت میں روک یہی تھی کہ مکان بنانے کے لئے جگہ نہ ملتی تھی۔پھر میں نے اپنے بھائیوں سے مشورہ کر کے کہا یہ تو ظلم ہے کہ جماعت کے جو لوگ یہاں مکان بنانا چاہیں انہیں جگہ نہ ملے ہمیں اپنی زمین فروخت کر دینی چاہئے اس طرح مختلف محلوں کی آبادی شروع ہوئی۔اس وقت میں جو تجویز پیش کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جن دوستوں نے مکانات بنانے کے لئے کچھ روپیہ جمع کیا ہو اور ابھی مکان بنانے میں کچھ دیر ہو وہ اپنا روپیہ امانت کے طور پر انجمن میں جمع کرا 372