تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 338
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 نومبر 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول نہیں رکیں گے لیکن دشمن کو مسیح موعود پر طعن کرنے کا موقع مل جائے گا اور ہر وہ گالی اور ہر وہ دشنام اور ہر وہ طعنہ جو مسیح موعود کو یا ان کے سلسلہ کو دیا جائے گا اس کی ذمہ داری انہی لوگوں پر ہوگی جو اپنے عمل کی کمزوری سے دشمن کو یہ موقع مہیا کر کے دیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت دی تو آئندہ ہفتوں میں میں انشاء اللہ تعالی پھر ایک دفعہ تفصیلی طور پر ان امور کی طرف توجہ دلاؤں گا سر دست میں نے اجمالا سب امور کی طرف توجہ دلا دی ہے اور مالی حصہ تحریک کو میں آج ہی کے خطبہ کے ساتھ شروع کر دیتا ہوں کیونکہ اس تحریک کے لئے دوستوں کو ہفتوں محنت کرنی پڑتی ہے اور بڑی مہلت درکار ہوتی ہے۔پس اگر اس میں تعویق کی گئی تو احباب کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔پس میں آج ہی اس امر کا اعلان کرتا ہوں کہ یکم دسمبر سے تحریک جدید کے مالی حصے کی قسط سوم کا زمانہ شروع ہو جائے گا اور میں دوستوں سے امید رکھتا ہوں کہ جہاں تک ان سے ہو سکے وہ پہلے سالوں سے بڑھ کر اس میں حصہ لینے کی کوشش کریں کیونکہ مومن کا قدم پیچھے نہیں پڑتا بلکہ اُسے جتنی قربانی پیش کرنی پڑتی ہے اُتنا ہی وہ اخلاص میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ہر وہ شخص جس نے ایک سال یا دو سال اس قربانی کی توفیق پائی لیکن آج اس کے دل میں انقباض پیدا ہو رہا ہے یا وہ اس بشاشت کو محسوس نہیں کرتا جو گزشتہ یا گزشتہ سے پیوستہ سال میں اس نے محسوس کی تھی ، اسے میرے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اپنے دوستوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، اپنے ماں باپ اور بیوی ہے بچوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں اسے چاہئے کہ خلوت کے کسی گوشہ میں اپنے خدا کے سامنے اپنے ما تھے کو زمین پر رکھ دے اور جس قدر خلوص بھی اس کے دل میں باقی رہ گیا ہو اس کی مدد سے گریہ وزاری کرے یا کم سے کم گریہ وزاری کی شکل بنائے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں جھک کر کہے کہ اے میرے خدا! لوگوں نے بیج بوئے اور ان کے پھل تیار ہونے لگے ، وہ خوش ہیں کہ ان کے اور ان کی نسلوں کے فائدہ کے لئے روحانی باغ تیار ہو رہے ہیں پر اے میرے رب! میں دیکھتا ہوں کہ جو بیچ میں نے لگایا تھا اس میں سے تو کوئی روئیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی نا معلوم میرے کبر کا کوئی پرندہ اسے کھا گیا یا میری وحشت کا کوئی درندہ اسے پاؤں کے نیچے مسل گیا یا میری کوئی مخفی شامت اعمال ایک پتھر بن کر اس پر بیٹھ گئی اور اس میں سے کوئی روئیدگی نکلنے نہ دی ! اے خدا میں اب کیا کروں؟ (مطبوعہ الفضل 3 دسمبر 1936 ء ) 338