تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 246 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 246

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول عرصہ بعد میں ہوئے تھے مگر انہوں نے دعوئی سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شناخت کر لیا تھا۔درمیان میں کچھ وقفہ پڑ گیا، انہوں نے ابتدا میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر سنا تو پیدل قادیان آئے یہاں آکر پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور تشریف لے گئے ہیں، شائد کسی مقدمہ میں پیشی تھی یا کوئی اور وجہ تھی مجھے صحیح معلوم نہیں، آپ فورا گورداسپور پہنچے وہاں انہیں حضرت حافظ حامد علی صاحب مرحوم ملے، یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک دیرینہ خادم اور دعویٰ کے پہلے آپ کے ساتھ رہنے والے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذیل گھر میں یا کہیں اور ٹھہرے ہوئے تھے اور جس کمرہ میں آپ مقیم تھے اس کے دروازہ پر چک پڑی ہوئی تھی مولوی برہان الدین صاحب کے دریافت کرنے پر حافظ حامد علی صاحب نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے کمرہ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔حافظ صاحب نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مصروفیت کی وجہ سے منع کیا ہوا ہے اور حکم دے رکھا ہے کہ آپ کو نہ بلایا جائے۔مولوی صاحب نے منتیں کیں کہ کسی طرح ملاقات کرا دو مگر حافظ صاحب نے کہا میں کس طرح عرض کر سکتا ہوں جب کہ آپ نے منع کیا ہوا ہے؟ لیکن آخر بہت سی منتوں کے بعد انہوں نے حافظ صاحب سے اتنی اجازت لے لی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چک سے جھانک کر زیارت کر لیں یا ان کی نظر بچا کر ، مجھے اس وقت یہ تفصیل یاد نہیں ، وہ اس کمرہ کی طرف گئے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے اور چک اُٹھا کر جھانکا تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہل رہے ہیں اُس وقت آپ کی دروازہ کی طرف پشت تھی اور بڑی تیزی سے دیوار کی دوسری طرف جارہے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ جب آپ کتاب، اشتہار یا کوئی مضمون لکھتے تو بسا اوقات ٹہلتے ہوئے لکھتے جاتے اور آہستہ آواز سے اسے ساتھ ساتھ پڑھتے بھی جاتے اس وقت بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی مضمون لکھ رہے اور بڑی تیزی سے ٹہلتے جا رہے تھے اور ساتھ ساتھ پڑھتے بھی جاتے تھے ، دیوار کے قریب پہنچ کر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام واپس مڑنے لگے تو مولوی برہان الدین صاحب کہتے ہیں میں وہاں سے بھاگا تا آپ کہیں مجھے دیکھ نہ لیں حافظ حامد علی صاحب نے یا اور کسی نے پوچھا کیا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کر لی ؟ وہ کہنے لگ گئے بس پتہ لگ گیا اور پنجابی زبان میں کہنے لگ گئے جیہڑا کمرے وچ اتنا تیز تیز چلدا ہے اس نے کسی دور جگہ ہی جانا ہے یعنی جو کمرہ میں اس قدر تیز چل رہا ہے معلوم ہوتا ہے اس کی منزل مقصود بہت 246