تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 12
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 9 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اگر کوئی نسل اس عہد کو فراموش کرتی ہے تو وہ ہماری نسل نہیں کہلا سکتی۔ہم کسی خاص وقت کے قائل نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ کا منشا ہو گا وہ اس کام کو پورا کرے گا اور اگر ہمارے سو سال بھی اس کام میں لگ جاتے ہیں تو ہمارا اس میں کیا حرج ہے؟“ میں اُن قربانیوں کے سلسلہ میں جن کا تمام جماعت سے مطالبہ کرنا چاہتا ہوں بعض اور باتیں بھی کہنا چاہتا تھا لیکن چونکہ وہ اُس سکیم کا حصہ ہیں جسے میں بیان کروں گا اس لئے میں انہیں اُس کے ساتھ ہی بیان کروں گا ، سر دست ایک اور اعلان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے فوراً جلد سے جلد ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو سلسلہ کے لئے اپنے وطن چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالنے کے لئے تیار ہوں اور بھوکے اور پیاسے رہ کر بغیر تنخواہوں کے اپنے نفس کو تمام تکالیف سے گزارنے پر آمادہ ہوں۔پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو نو جوان ان کاموں کے لئے تیار ہوں وہ اپنے نام پیش کریں۔نوجوانوں کی لیاقت کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یا تو وہ مولوی ہوں مدرسہ احمدیہ کے سند یافتہ یا کم سے کم انٹرنس پاس یا گریجوایٹ ہوں۔میں جانتا ہوں کہ بہت سے ایسے نوجوان ہماری جماعت میں نکھے موجود ہیں جو اپنے ماں باپ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور گھر بیٹھے روٹیاں توڑتے رہتے ہیں۔میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ اس طرح اپنے نفسوں کو ہلاک نہ کریں، آج اسلام کو اُن کی خدمت کی ضرورت ہے، آج احمد بیت کو ان نو نہال فرزندوں کی ضرورت ہے، وہ آگے آئیں اور اپنے نام پیش کریں۔اس اعلان کے جواب سے بھی مجھے اندازہ ہو جائے گا کہ جماعت میں کتنے ایسے افراد ہیں جو عملی رنگ میں قربانی کرنے پر تیار ہیں۔میں نوجوانوں کے باپوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنی اولا دوں کو خدمت دین کے لئے پیش کریں ، ان کی ماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش کریں مگر ایسے ہی نو جوانوں کی ضرورت ہے جو فارغ ہوں۔“ اس سلسلہ میں یہ بھی شرط ہے کہ ان نو جوانوں کو کم از کم تین سال کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہوگا۔گوممکن ہے بعض دفعہ کسی سے زیادہ عرصہ کے لئے بھی کام لیا جائے۔ہماری جماعت میں اس وقت سینکڑوں بے کار نو جوان موجود ہیں اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسے لوگ خدمت سلسلہ کے لئے کیوں سامنے نہیں آسکتے؟ اس کے بعد میں انشاء اللہ اگلے جمعہ وہ سکیم پیش کروں گا جس کے پیش کرنے کا میرا ارادہ ہے۔وَمَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيم " مطبوعہ الفضل 18 نومبر 1934 ء ) 12