تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 220 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 220

خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اور وہ لوگ جو بالکل وحشی تھے ایک صدی کے اندر اندر بادشاہ بن گئے، یہ اسلام سے پہلے کی بات ہے، اسلام نے آکر ان کی اور بھی کایا پلٹ دی۔ہاتھو خان ایک پرانے مغل فرمانروا کے متعلق انگریزی مؤرخین گن وغیرہ نے لکھا ہے کہ وہ جب یورپ فتح کر رہا تھا تو یورپ کے سارے بادشاہ اکٹھے ہو کر ڈینیوب کے کنارے اسے ملے اور کہا کہ ہمارے بچے یتیم اور بیویاں بیوہ ہو جائیں گے آپ رحم کریں اور واپس چلے جائیں۔اسی طرح قبلائی خان نے چین کو فتح کیا اور جاپان پر حملہ کیا مگر فتح اس واسطے نہ کر سکا کہ ساحل پر طوفان آ گیا اور بیڑے کا ایک حصہ غرق ہو گیا اور ایک حصہ کو ہوائیں چین کی طرف دھکیل لائیں۔تا ہم اس کا رعب اتنا ہوا کہ جاپان کی عورتیں مغربی علاقہ میں باوجود اس کے کہ اس حملہ کو چار پانچ سو سال کا عرصہ ہو چکا ہے آج بھی اپنے بچوں کو اس کا نام لے کر ڈراتی ہیں۔یہ وہ لوگ تھے جو روٹی کی خاطر گھروں سے نکلے تو کیا میں اپنے نو جوانوں سے اتنا مایوس ہو جاؤں کہ وہ دین کی خاطر بھی باہر نہیں نکل سکتے ؟ اگر ارادہ کر لو تو تم اتنے عظیم الشان کام کر سکتے ہو کہ دنیا تمہارے سامنے فوراً ہتھیار ڈال دے۔مومن کو صرف ارادہ کی ضرورت ہوتی ہے جس دن وہ ارادہ کر لے اسی دن مال، دولت، عزت سب خود درخواستیں کرتی ہیں کہ ہمیں قبول کیا جائے۔اصل چیز رضائے الہی ہے اور اسی سے زندگی ملتی ہے۔یہ دنیا سب ویران اور سنسان پڑی ہے گو تمہیں یہ آباد نظر آتی ہے مگر خدا کی نظروں میں ویران ہے تم دہلی، لاہور اور دوسرے شہروں میں جاتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ شہر آباد ہیں اور تم زندوں میں پھر رہے ہو ؟ مگر تمہاری آنکھیں دھوکا کھا رہی ہوتی ہیں وہ زندہ نہیں مردہ ہیں کیونکہ خدا کا نام ان میں نہیں۔جب تم خدا کا نام وہاں پہنچا دو گے تب ان کو زندگی ملے گی وہ شہر آباد ہوں گے اور تم ان کے آدم ہو گے۔پس نوجوان ہمت کریں اور باہر نکلیں۔تم میں سے ایک نوجوان افغانستان ہو آیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تم وہ کام نہ کر سکو جو تمہارا ایک بھائی کر آیا ہے۔وہ یہاں متفرق کلاس کا طالب علم تھا اور مجھے یا کسی کو اطلاع دیئے بغیر نکل کھڑا ہوا اور اب واپسی پر اس کا ذکر کیا ہے جب اس نے یہ کام کیا تو کیا تم میں سے بعض اس سے بھی بڑے کام نہیں کر سکتے ؟ ڈاکٹر اور حکیم بہت کام کر سکتے ہیں۔ہم نے ایک ڈاکٹر کو بھیجا ہے اور اس کا کام بہت اچھی طرح چلنے کی امید ہے کیونکہ ہمیں جو اطلاع آئی تھی اس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر آنکھ کی بیماریوں کا علاج جانتا ہو تو اسے یہاں جلد مقبولیت حاصل ہو سکتی ہے اور چونکہ یہ نوجوان یہ کام جانتا ہے اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بہت جلد وہاں عزت اور رتبہ حاصل کر لے گا اور شہر کے معززین میں رسوخ حاصل کر سکے گا۔تو طب پڑھے ہوئے بہت اچھا کام کر سکتے 220