تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 196
خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول کر دیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ پر اس تحریک کی تعمیل کو چھوڑتا ہوں کہ یہ کام اسی کا ہے اور میں صرف اس کا ایک حقیر خادم ہوں۔لفظ میرے ہیں مگر حکم اس کا ہے وہ غیر محدود خزانوں والا ہے اسے میرے دل کی تڑپ کا علم ہے اور اس کام کی اہمیت کو جو ہمارے سپرد ہے وہ ہم سے بہتر سمجھتا ہے۔پس میں اسی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے سینوں کو کھولے اور ان کے دلوں کے زنگ کو دور کرے تا وہ ایک مخلص اور باوفا عاشق کی طرح اس کے دین کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں اور دیوانہ وار اپنی بڑی اور چھوٹی قربانی کو خدا تعالیٰ کے قدموں میں لا ڈالیں اور اپنے ایمان کا ایک کھلا ثبوت دے کر دشمن کو شرمندہ کریں اور اس کی ہنسی کو رونے سے بدل دیں اور نہ صرف یہ قربانی کریں بلکہ دوسرے مطالبات جو جانی اور وقتی قربانیوں سے تعلق رکھتے ہیں ان میں دل کھول کر حصہ لیں۔اللهم یا رب آمین۔ہاں دوستوں کو یہ ضرور یادر ہے کہ اس چندہ کا اثر صدر انجمن کے چندوں پر ہرگز نہ پڑے کہ ایک ہاتھ کو بچانے کے لئے دوسرا کاٹ دینا بے وقوفی ہے اور چاہئے کہ تحریک امانت کو بھی دوست نظر انداز نہ کریں اور جو دوست اس وقت تک حصہ نہیں لے رہے اس میں حصہ لیں اور جو کم حصہ لے رہے ہیں وہ اپنا حصہ اور بھی بڑھا دیں تا خدا تعالیٰ کی نصرت ان کے شامل حال ہو اور اس کا فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہو۔اے میرے رب ! اپنے اس غریب اور عاجز بندہ کی دعا کوسن اور ہر ایک جو میری آواز پر لبیک کہتا ہے تو اس سے ایسا ہی معاملہ کر۔آمين يارب العالمين " ( مطبوع افضل 19 نومبر 1935ء) 196