تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 156 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 156

اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول تھی اتنے میسر نہیں ہوئے۔ان سب باتوں کے علاوہ میں نے دعا کے لئے کہا تھا اور نصیحت کی تھی کہ دوست یہ دعا ئیں کثرت سے پڑھا کریں:۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِم اور رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا۔لیکن شاید بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دعا ئیں صرف روزوں کے ایام کے لئے ہی تھیں حالانکہ یہ صحیح نہیں۔جب تک یہ فتنہ ر ہے دوستوں کو چاہئے کہ یہ دعائیں پڑھتے رہیں۔ان کے علاوہ اپنی اپنی زبان میں زیادہ جوش کے ساتھ بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے اور ہمیں ایسا روحانی غلبہ عطا کرے کہ ہم لوگوں کے خیالات میں، افکار میں، رحجانات میں، ان کے قلوب میں، زبانوں میں ، اعمال میں، تمدن میں، دین میں اصلاح کر سکیں تا جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے زمین پر بھی ہو۔ان کے علاوہ اور بھی بعض باتیں ہیں مگر زیادہ اہم یہی ہیں۔بعض کو دوسری باتوں کے ساتھ ملا کر بیان کر دیا ہے۔بالآخر میں دوستوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنوائیں اور امانت فنڈ کو مضبوط کریں۔یہ نہایت اہم کام ہے اور دشمن کے مقابلہ کے لئے آپس میں تعاون سے کام لیں بغیر تعاون کے کوئی کام نہیں ہو سکتا۔جو کام قوموں کے سپرد ہوتے ہیں وہ افراد نہیں کر سکتے۔پس چاہئے کہ جماعت احمدیہ کا ہر بچہ، ہر جوان ، ہر بوڑھا، ہر مرد اور ہر عورت ایسے رنگ میں کام کرے کہ قیامت کے دن کہہ سکے اے خدا ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔156 (مطبوعہ الفضل 12 جون 1935 ء )