تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 107
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 14 دسمبر 1934ء جماعت احمدیہ کی موجود و مشکلات و مصائب اور رمضان المبارک "" خطبہ جمعہ فرمودہ 14 دسمبر 1934ء دشمن زیادہ سے زیادہ تمہیں جو نقصان پہنچا سکتا ہے وہ یہی ہے کہ مار دے مگر وہ موت جو خدا کی راہ میں نصیب ہو بہترین زندگی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو کیونکہ وہ زندہ ہیں۔دراصل ان مشکلات سے نیک و بد میں امتیاز ہو جاتا ہے ست لوگ ہوشیار ہو جاتے ہیں۔جب میں ابھی خطبات بیان کر رہا تھا تو چاروں طرف سے لبیک لبیک اور ہم تیار ہیں کی آوازیں آرہی تھیں مگر جب میں نے تفاصیل کو بیان کیا ہے تو بعض جماعتیں بالکل خاموش ہو گئیں اور پہلی لبیک کو بھول گئیں اور بعض نے اخلاص کا ایسا نظارہ دکھایا کہ میرے ذہن میں بھی نہ آسکتا تھا اور اس طرح ایک امتیاز ہو گیا۔سب سے زیادہ قربانی کی مثال اور اعلیٰ نمونہ قادیان کی جماعت نے دکھایا ہے۔دشمن اعتراض کرتے ہیں کہ یہاں منافق جمع ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ منافق ایسی شاندار قربانیاں نہیں کر سکتے۔یہاں کی احمدی آبادی سات ہزار کے قریب ہے۔پنجاب میں احمدیوں کی آبادی سرکاری مردم شماری کے رُو سے 31ء میں 56 ہزار تھی جو بہت کم ہے لیکن اگر ہم اسی کو درست سمجھ کر آج 70 ہزار بھی سمجھ لیں تو گویا قادیان کی جماعت سارے پنجاب کا دسواں حصہ ہے لیکن ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کی تحریکات میں قادیان کی جماعت کی طرف سے پانچ ہزار روپیہ نقد اور وعدوں کی صورت میں آیا ہے اور ایسے ایسے لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔اگر چہ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر کم لیا ہے مگر ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی حیثیت اور طاقت سے زیادہ حصہ لیا ہے۔بعض لوگ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنا سارا اندوختہ دے دیا ہے، بعض ایسے ہیں جن کی چار چار پانچ پانچ روپیہ کی آمد نیاں ہیں اور انہوں نے کمیٹیاں ڈال کر اس میں حصہ لیا یا کوئی جائداد فروخت کر کے جو کچھ جمع کیا ہوا تھا وہ سب کا سب دے دیا ہے۔باہر کی جماعتوں میں سے بعض کے جواب آئے ہیں اور بعض کے ابھی نہیں آئے اور نہ ہی آسکتے تھے مگر بظاہر حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ قادیان کی جماعت بڑھ جائے گی۔مجھے خوشی ہے کہ قادیان کی جماعت نے حسب دستور اس موقع پر بھی اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھایا ہے اور جو لوگ یہاں کے رہنے والوں پر اعتراض کیا کرتے ہیں ان کے 107