تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 75
75 روزانه صبح قرآن کریم کی تلاوت ضرور کرنی چاہئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے موقعہ پر قرآن مجید کی تلاوت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہر ایک اپنے اوپر فرض کرے کہ اس نے روزانہ صبح قرآن کریم کی تلاوت ضروری کرنی ہے۔اور گھر سے باہر نہیں نکلنا جب تک ایک دور کوع نہ پڑھ لے۔حضور انور نے اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود کے چند ارشادات بھی پڑھ کر سنائے۔“ ( بحوالہ اخبار بدر 13 / جولائی 2004ء صفحہ 7) ہر گھر سے تلاوت قرآن کریم کی آواز آنی چاہئے اسی طرح اجتماع انصار الله جرمنی کے اجتماع کے موقعہ پر مورخہ 31 مئی 2004ء کو تلاوت اور اس کے معانی سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے " فرمایا کہ احکامات کو سمجھنے کے لئے قرآن کریم کا مطالعہ اور اس کی تلاوت کرنی ضروری ہے۔ہر گھر سے تلاوت قرآن کریم کی آواز آنی چاہئے۔فرمایا کہ اس معاشرے میں اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے اور اسلام کی حسین تعلیم سے مطلع رکھنے کے لئے اس کی طرف توجہ دینی ہوگی۔“ ( بحوالہ اخبار بدر 20 جولائی 2004ء صفحہ 9) قرآن کریم کا ایک نام ذکر ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 25 دسمبر 2009ء میں فرمایا: یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی حصہ ہے جو آپ کو خدا تعالیٰ کے ٹور آنحضرت ﷺ کے نور اور قرآن کریم کے نور سے ملا کہ آپ کے علم کلام کی کوئی مثال