خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 570
570 اخراجات اور کچھ حد تک افریقہ کے اخراجات بھی پورے کئے جاسکتے ہیں“۔(الفضل 6 مارچ 2007ء) یادر ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق برطانوی والدین اپنے ہر بچہ کو 12 پونڈ فی ہفتہ جیب خرچ دیتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں یہ شرح 16 پونڈ ہے۔جائزہ کے مطابق بچے اپنے جیب خرچ کا اوسطاً 54 فیصد ہر ہفتے بچالیتے ہیں اور خرچ کردہ رقم ٹافیوں اور سنیکس کی خریداری پر استعمال ہوتی ہے۔ننھے مجاہدین کا معیاری چندہ روزنامه دن 18 نومبر 2007 ء ) | حضور نے 25 دسمبر 2006 کو مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ جرمنی کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اطفال اور ناصرات کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ وقف جدید کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں، اس لئے انہیں زیادہ سے زیادہ وقف جدید میں حصہ لینا چاہئے۔اطفال اور ناصرات کے چندوں کے اعتبار سے اول، دوم اور سوم معیار مقرر کریں۔ننھے مجاہد کے لئے ہیں یور و چندہ کم ہے اس کا معیار کم از کم پچاس یورو ہونا چاہئے۔بچوں کے کھانے پینے اور جیب خرچ کا حساب کر کے جائزہ لیں کہ بچے کتنا ادا کر سکتے ہیں“۔25 دسمبر 2006ء کو حضور نے مجلس عاملہ لجنہ جرمنی کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔تمام ناصرات کو وقف جدید کے چندہ میں ضرور شامل ہونا چاہئے اور ان کے چندہ کے اعتبار سے معیار مقرر کریں اور جو ناصرات اس معیار کے مطابق چندہ ادا کریں ان کے نام کی فہرست بنا کر مجھے ( الفضل 6 جنوری 2007 ءص5) بھجوائیں۔10 لاکھ شاملین کی تحریک (الفضل 6 جنوری 2007ء) حضور نے تحریک وقف جدید میں شاملین کی تعداد ایک کروڑ تک بڑھانے کی تحریک کرتے ہوئے خطبہ جمعہ 7 جنوری 2005ء میں فرمایا:۔اگر کوشش کی جائے تو بچوں کے ذریعے سے ہی میرے خیال میں معمولی کوشش سے پوری دنیا میں 6 لاکھ کی تعداد کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔تا کہ کم از کم وقف جدید میں 10 لاکھ افراد تو شامل ہوں۔