خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 517 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 517

517 چندوں کا نظام متعارف کرائیں اور اس طرح ان سے رابطوں کو مضبوط کرتے چلے جائیں تا کہ کوئی سعید روح ضائع نہ ہو جائے۔اللہ آپ سب کو دعاؤں اور محنت سے خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مالی نظام میں شامل کریں۔۔۔۔۔۔نو مبائعین کو مالی نظام کا حصہ بنائیں۔۔۔یہ جو میں بار بار زور دیتا ہوں کہ نومبائعین کو بھی مالی نظام کا حصہ بنائیں یہ اگلی نسلوں کو سنبھالنے کے لئے بڑا ضروری ہے کہ اس طرح بڑی تعداد میں نو مبائعین آئیں گے تو موجودہ قربانیاں کرنے والے کہیں اس تعداد میں گم ہی نہ ہو جائیں اور بجائے ان کی تربیت کرنے کے ان کے زیر اثر نہ آجائیں۔اس لئے نو مبائعین کو بہر حال قربانیوں کی عادت ڈالنی پڑے گی اور نو مبائع صرف تین سال کے لئے ہے۔تین سال کے بعد بہر حال اسے جماعت کا ایک حصہ بننا چاہئے۔خاص طور پر نئی آنے والی عورتوں کی تربیت کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔الفضل 28 مارچ 2006ء ) 31 مارچ 2006ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔ایک اور بات ہے جس کی طرف میں عرصے سے توجہ دلا رہا ہوں کہ نو مبائعین کو مالی نظام میں شامل کریں۔یہ جماعتوں کے عہدیداروں کا کام ہے۔جب نو مبائعین مالی نظام میں شامل ہو جائیں گے تو جماعتوں کے یہ شکوے بھی دور ہو جائیں گے کہ نو مبائعین سے ہمارے رابطے نہیں رہے۔یہ رابطے ہمیشہ قائم رہنے والے بن جائیں گے اور یہ چیز ان کے تربیت اور ان کے تقویٰ کے معیار بھی اونچے کرنے والی ہوگی تو جیسا کہ میں نے کہا کہ قرآن کریم میں مالی قربانیوں کے بارے میں بیشمار ہدایات ہیں۔تو اللہ تعالیٰ جو بھی فضل فرماتا ہے ان کو اس میں شامل کرنا چاہئے“۔مربیان کو ہدایات مربیان کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔الفضل 25 / اپریل 2006 ء (i) جو بیعت کرتے ہیں مربیان ان سے مستقل رابطہ رکھیں۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وقتی طور پر جوش