خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 513 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 513

513 نو مبائعین کے ساتھ رابطے زندہ کرنے کی تحریکات خلافت خامسہ میں نو مبائعین کو نظام جماعت کا فعال حصہ بنانے کی طرف خاص توجہ دی گئی۔حضور انور نے اس سلسلہ میں امراء، مربیان اور تمام احمدیوں کے لئے کئی تحریکات فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔نومبائع کون ہے نومبائع صرف وہ ہے جس نے گزشتہ تین سال میں بیعت کی ہو۔اس سے اوپر نو مبائع نہیں ہے۔ہر بیعت کرنے والے کو تین سال بعد جماعت کا فعال حصہ ہونا چاہئے۔اگر ایسا نہیں ہے تو یہ آپ لوگوں کی کمزوری اور ستی ہے۔اس لئے استغفار کریں اور خدا سے اپنی سستی کی معافی مانگیں اور اب ان کو نظام میں شامل کریں۔(الفضل15 فروری 2006ء) وو 70 فیصد واپس لائیں یکم اگست 2005ء کو ایک خطاب میں حضور نے فرمایا:۔2008ء (صد سالہ خلافت جو بلی) تک ان گمشدہ نو مبائعین میں سے کم از کم 70 فیصد کو دوبارہ جماعت کے دائرہ میں لانا ہوگا۔ان کو جماعت کے وسیع نظام میں لائیں۔ان کو نظام جماعت کا حصہ بنائیں اور شامل کریں۔یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے اور اسے بڑی احتیاط سے لینا ہوگا۔اسے آپ کے پروگراموں اور سکیموں کا حصہ ہونا چاہئے“۔حضور نے 2 دن بعد 3 اگست 2005 ء کو لندن میں مبلغین سلسلہ کی ایک میٹنگ میں فرمایا :۔گزشتہ دس سالوں میں یا اس سے زائد عرصہ میں جو بیعتیں ہوئی ہیں۔اس کے مطابق بیعتیں نظر نہیں آر ہیں۔ہوئی تو ہوں گی یقیناً۔لیکن ان میں ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ بیعتیں کروانے کے بعد ان کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ان سے رابطے نہیں رکھے گئے جس کی وجہ سے وہ ضائع ہو گئیں۔۔۔طرف خاص توجہ کریں۔اگر بیعتیں ہوئی ہیں تو سامنے نظر آنی چاہئیں۔یہ تو نہیں کہ مبلغین کے