خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 512 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 512

512 ہوا ہے یقینا اللہ تعالیٰ کے فرشتے آپ پر درود بھیجتے ہوں گے ، بھیج رہے ہوں گے، بھیج رہے ہیں۔ہمارا بھی کام ہے جنہوں نے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق اور امام الزمان کے سلسلے اور اس کی جماعت سے منسلک کیا ہوا ہے کہ اپنی دعاؤں کو درود میں ڈھال دیں اور فضا میں اتنا در و د صدق دل کے ساتھ بکھیریں کہ فضا کا ہر ذرہ درود سے مہک اٹھے اور ہماری تمام دعا ئیں اس درود کے وسیلے سے خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ کر قبولیت کا درجہ پانے والی ہوں۔یہ ہے اس پیار اور محبت کا اظہار جو ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ہونا چاہئے اور آپ کی آل سے ہونا چاہئے۔الفضل 17 اپریل 2006 ء ) انگریزی زبان دانوں کو قلمی جہاد میں شامل ہونے کی تحریک جلسہ سالانہ لندن 2003ء کے دوسرے دن کی تقریر میں تراجم کتب کے بیان کے دوران حضور انور نے فرمایا کہ میں یہاں ایک تحریک کرنا چاہتا ہوں۔جماعت میں زبان دانوں کی کمی نہیں ہے۔ان سے رابطہ میں ستی واقع ہوئی ہے۔جس تعداد میں کتب لٹریچر کے تراجم کا ہم سے مطالبہ ہو رہا ہے وہ ہم مہیا نہیں کر رہے اس لئے آج میں ان لوگوں کو جن کی انگریزی زبان اچھی ہے درخواست کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کے قلمی جہاد میں شامل ہوں اور اپنے نام پیش کریں۔حضرت مسیح موعود کی کتب انگریزی تراجم کے لئے ان کو دی جائیں گی تا جلد ان کی اشاعت ہو سکے۔(الفضل 6۔اگست 2003 ء )