خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 482 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 482

482 صد سالہ جوبلی کے متعلق تحریکات نئے احمدی احباب شامل کرنے کی تحریک حضور نے مورخہ 23 جنوری 1987ء کو مسجد فضل لندن میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا :۔جماعت میں ایسے نوجوان ہیں جو بعد میں آکر برسر روزگار ہوئے ہیں۔نئی نسلیں بارہ سال میں نئی نسلوں میں سے بہت سے نوجوان بر سر روزگار ہوئے اور غلطی سے وہ اس تحریک میں شامل نہیں ہو سکے اور لاعلمی کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔بہت سے نئے احمدی ہوئے ہیں اور ان کو مالی قربانی میں شامل کرنا ان کی زندگی کے لئے ان کی بقا کے لئے ضروری ہے ان کی طرف فوراً توجہ دینا ضروری ہے۔ان کو بتانا چاہئے کہ کتنی عظیم الشان تحریک جو سو سالہ جشن سے تعلق رکھتی ہے اور گزشتہ سوسال کی تاریخ میں آپ کی قربانی شامل ہو جائے گی۔احمدیت کے پہلے دن سے لے کر اس جشن کے سال تک خدا تعالیٰ آپ کی قربانی کو سارے سالوں پر پھیلا دے گا۔لیکن جو فوت ہو چکے ہیں ان سے بھی وصول کرنا چاہئے اس رنگ میں کہ ان کی اولاد کو توجہ دلائی جائے کہ آپ کے والدین ایک نیک ارادہ کو لے کر وفات پا گئے اور توفیق نہیں پاسکے اس وعدہ کو پورا کریں یادگار عمارت بنانے کی تحریک اس ضمن میں حضور نے فرمایا:۔تمام دنیا میں اس جشن کی تعمیرات کے لئے نئی تعمیرات کی ضرورتیں پیش آئیں گی۔ضروری نہیں کہ ہر ملک میں ایک ہی معیار کی عمارت ہو گر نقشہ کم و بیش وہی ہوگا۔۔۔۔جہاں تک ممکن ہو مقامی ذرائع سے ان عمارتوں کو بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وقار عمل میں اس کا بہت دخل ہونا چاہئے اور ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ جماعت کا ہر طبقہ اس وقار عمل میں کسی نہ کسی طرح شامل ہو جائے اور سب کو جو خدا تعالیٰ کے فضل سے توفیق ملے کہ اس مرکزی نمائندہ عمارت میں ہم نے اپنی محنت کا بھی کچھ حصہ ڈال دیا ہے۔ہر ملک اپنی توفیق کا معیار دیکھ کر عمارت کا معیار بنائے“۔( خطبه جمعه فرموده 6 فروری 1987 ء بمقام بیت الفضل لندن)