خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 481
481 یعنی اس کا لطیفوں کا ذوق اچھا ہو اور دلچسپی پیدا کرنے کا اس کو پتہ ہو کارٹون بنانے والے اور ہوتے ہیں۔لکھنے والے اور ہوتے ہیں۔کبھی کبھی بنانے والے بھی خود لکھنے والے ہوتے ہیں مگر اکثر لکھنے والے لکھ دیتے ہیں اور کارٹون ان کے مطابق بنائے جاتے ہیں تو کارٹون لکھنے والے بھی ہمیں اچھے اچھے چاہئیں۔ایک ٹیم بنانی پڑے گی۔ایم ٹی اے ایک ایسی ٹیم بناسکتی ہے۔پھر ایسے کارٹون بھی ہو سکتے ہیں جن میں بچے بھیس بدل کر ایسالباس پہن کر واقعۂ حرکت کریں۔کارٹون بنانے کی ضرورت نہ پڑے اور ان کی حرکتوں کے ساتھ کوئی بلا بنا ہوا ہے کوئی شیر بنا ہوا ہے کوئی کچھ بنا ہوا ہے۔ایسے ایسے لباس یہاں عام مل جاتے ہیں جن کو پہن کر بالکل کوئی اور انسان لگتا ہے اور اس کو اتار دو تو ایک دم اصل آدمی نکل آتا ہے۔فرمایا یہ بھی ایک کارٹونوں کا مضمون ہے جس پر عمل کیا جائے پھر دنیا میں بہت سے کارٹون ایسے ہیں جن کا تعلق پرندوں سے یا جانوروں سے ہے۔یہ بنا کے مجھے بھجوائیں تو اس کو ہم اپنی ایم ٹی اے پہ خاص کر دیں گے، یہ ایم ٹی اے کارٹونوں کا نشان بن جائے گا اس سے پھر انگریزی ترجمے بھی کریں گے تا کہ انگریزی جانے والے بچوں کے لئے انگریزی کے علاوہ اچھا مضمون کارٹون کامل جائے۔کارٹونوں کے نغمے بھی بنیں۔بعض کارٹونوں کے نغمے مشہور ہیں۔جب اس کی ٹیون آئے فوراً وہ کارٹون دماغ میں آجاتا ہے ان نغموں سے کارٹون مشہور ہو گئے ہیں۔یہ نغمے ہماری وجیہہ بنا سکتی ہے اور اس قسم کے بچے اور بچیاں۔بعض مرد بھی بنا سکتے ہیں لڑکے اچھی آواز والے۔تو بہت مزے دار پروگرام بن جائے گا۔یہ ابتدائی سوچ ہے جب اس پر عمل ہوگا اور اچھے اچھے نمونے تیار ہوں گے ایم ٹی اے پر دکھائے جائیں گے تو آپ لوگوں کو بھی بہت اچھا مضمون اردو سیکھنے کا ہاتھ آ جائے گا اردو کلاس سب دنیا کو کارٹونوں کے ذریعے اردو سکھائے گی۔( الفضل 30 جون 1999ء)