خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 472
472 سہولیات میں لفٹ، ایئر کنڈیشننگ اور بجلی کے متبادل انتظام کے لئے ہیوی جنز یر بھی شامل ہیں۔خدا کے فضل سے طاہر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گزشتہ پانچ سالوں میں اب تک 20 نئی ادویات تیار ہو چکی ہیں جن کی وسیع پیمانے پر پر دونگ اور تجربات جاری ہیں۔ادویات کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے ایک جدید فارمیسی بھی بنائی جارہی ہے۔نیز ایک ہومیو پیتھک کالج بھی اس نئی عمارت میں قائم کیا جائے گا۔نصرت جہاں ہومیو پیتھک کلینک لجنہ اماءاللہ ربوہ نے حضور کی اجازت سے ہومیو پیتھک کلینک قائم کیا جس کا باقاعدہ افتتاح 30 دسمبر 1996ء کو ہوا۔جہاں علاج مکمل طور پر فری ہوتا ہے۔19 فروری 2003 ء کو اس کی نئی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا گیا اس وقت تک 77247 مریض استفادہ کر چکے تھے۔ان مریضوں میں سے ایک ( الفضل 29 مارچ 2003ء) (الفضل 27 اپریل 2005ء) بڑی تعداد غیر از جماعت کی ہوتی ہے۔اس کلینک کا افتتاح 16 اپریل 2005 ء کو ہوا۔ہمہ گیر اور ہمہ جہت فیضان: ہومیو پیتھی کا فیضان جو حضرت خلیفہ المسیح الرابع کے دست مبارک سے جاری ہوا وہ کئی جہتوں اور سمتوں پر محیط ہے۔چنانچہ اس فیضان کے ذریعہ کئی روحانی مسائل کو سمجھنے میں مدد ملی۔علاج معالجہ عام آدمی کی بھی دسترس میں آگیا اور مہنگے علاج سے نجات ملی۔عالمی سطح پر پھیلنے والی امراض سے بچنے کے لئے علاج کی طرف راہنمائی ہوئی۔ایٹمی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے علاج اور حفاظتی ادویات کے بارے میں آپ نے ہدایت فرمائی۔ہومیو پیتھی کا احیاء نو ہوا۔صحیح ہو میو پیتھک فلسفہ کی ترویج ہوئی۔جدید تحقیقات کی روشنی میں ہومیو پیتھک طریق علاج کا کردار واضح ہو کر ابھرا۔ہومیو پیتھی میں کئی نئی ادویات کا آپ کے ذریعہ اضافہ ہوا۔آپ نے ہومیو پیتھی کو اتنا آسان فہم بنا دیا کہ گھروں میں بھی عام امراض کا علاج ہونے لگا اور چھوٹی چھوٹی بات پر ہسپتال بھاگنے سے نجات ملی۔کئی افراد ہو میو پیتھی کی طرف آئے اور اس شعبہ میں ترقی کر کے انہوں نے اپنے مالی حالات بہتر کئے۔تحقیقات کی تحریک: فی پر آپ کا بہت بڑا احسان یہ ہے کہ آپ نے اس کی تحقیقات کے لئے رستے کھول دیئے