خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 448 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 448

448 قرآن کا عرفان حاصل کریں خطبہ جمعہ 11 جولائی 1997ء میں پھر حضور نے جماعت کینیڈا کو مخاطب کر کے فرمایا:۔آپ دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اگلے دو سال میں ضرور اللہ تعالیٰ ایسے حیرت انگیز نظارے دکھائے گا جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔لیکن ساری جماعت کو اس وقت کے لئے دعا کرنی چاہئے۔کیونکہ جتنے زیادہ تیزی کے ساتھ احمدی پھیلیں گے اتنے ہی زیادہ خطرات ہیں اور ان کو سنبھالنے کا کام بہت اہم ہے۔اس ضمن میں میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت احمد یہ کینیڈا کو اور اس کی وساطت سے آپ سب کو نصیحت کی تھی کہ ساتھ ساتھ بعض بنیادی علمی کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ان میں سے سب سے پہلے قرآن کریم کی طرف توجہ ہے۔جن گھروں میں با قاعدہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت ترجمے کے ساتھ نہیں ہوتی اور ترجمے کے ساتھ قرآن کریم نہیں پڑھایا جاتا آپ بودی نسلیں آگے بھیجیں گے۔نام کے احمدی رہیں گے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب تک رہیں اور کام کے کبھی بن بھی سکیں گے یا نہیں۔مگر جن کو بچپن سے قرآن سکھایا جائے اور قرآن کا علم ہو۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا قرآن باقی بستی پر غالب آیا کرتا ہے۔قرآن کو اپنے گھروں پر غالب کر دیں اپنے بچوں پر غالب کر دیں۔ہر بچے پر یہ فرض کر دیں کہ وہ قرآن کریم کو سوچے سمجھے اور روزانہ کچھ نہ کچھ اتنا ضرور قرآن کا عرفان حاصل کرے کہ اس کے نتیجے میں اس کی اپنی تربیت شروع ہو جائے۔الفضل انٹر نیشنل 29 راگست 1997 ء ) اساتذہ تیار کرنے کی تحریک تعلیم القرآن کے ضمن میں آپ کی ایک منفرد تحریک اساتذہ کی تیاری کی تحریک تھی جو صرف قرآن پڑھنے والے نہ ہوں بلکہ صحیح تلفظ کے ساتھ آگے قرآن پڑھا ئیں۔اس کی تفصیل آپ نے انٹر نیشنل مجلس شوری اسلام آبادلندن 1991ء میں بیان کی۔فرمایا:۔میں نے اگلے چار پانچ سال کا منصوبہ بڑے غور و فکر کے بعد بنایا ہے۔ہم قرآن کریم کی تلاوت سکھانے کا آغاز آڈیو ویڈیو کی مدد سے کریں گے لیکن یہ کلاسیں اپنی نوعیت کے اعتبار سے بالکل مختلف