خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 29
29 29 لندن مشن کے لئے تحریک 1913ء میں حضرت خلیفہ المسیح الاول نے تحریک فرمائی کہ ہمیں لندن مشن کے لئے ایک مربی کی ضرورت ہے۔یہ سعادت حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے حصہ میں آئی۔اخراجات کے لئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے انجمن انصار اللہ کی طرف سے تین سور و پیہ حضور کے توسط سے دیا اور 25 جولائی 1913 ء کو لندن پہنچ گئے۔جہاں خواجہ کمال الدین صاحب پہلے سے موجود تھے مگر وہ حضرت مسیح موعود کا نام لینا پسند نہیں کرتے تھے۔چنانچہ وہ خوا جہ صاحب کی امارت میں حضور کے حکم پر الگ تبلیغ کرتے رہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات پر خواجہ کمال الدین صاحب خلافت سے کٹ گئے تو حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر حضرت چوہدری صاحب نے لندن میں پہلا با قاعدہ احمد یہ مشن قائم کر دیا۔لندن مشن کے ساتھ یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ جنوری 1910ء میں حضرت خلیفہ المسیح الاول نے ملک سے باہر پیغام احمدیت پہنچانے کی تحریک فرمائی اور اس ضمن میں سنگا پور اور سیلون وغیرہ میں ایک تبلیغی وفد بھجوانا چاہا مگر آپ کے زمانہ میں اس کی تکمیل نہ ہوسکی اور آپ کی مبارک آرز و خلافت ثانیہ میں پوری ہوئی۔انجمن مربیان حضرت خلیفہ اول کی تحریک پر 1912ء کے ابتداء میں قادیان کے بعض احباب نے انجمن مربیان بنائی جس کا نام 'یادگار احمد بھی تھا۔اس انجمن کی غرض دین کی تائید اور باقی مذاہب کے ابطال میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ شائع کرنا تھا۔اس انجمن نے پہلا ٹریکٹ کسر صلیب“ کے نام سے شائع کیا۔جو حضرت میر محمد الحق صاحب کے قلم سے نکلا۔انجمن کی دیکھا دیکھی لاہور میں احمد یہ بینگ مین ایسوسی ایشن بھی قائم ہوئی جس نے کئی پمفلٹ چھاپے۔تاریخ احمدیت جلد 3 ص 429 دعوت الی اللہ کی وسیع تحریک حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بہت دعاؤں اور التجاؤں کے بعد اور