خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 434 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 434

434 دوست اپنے پنے آپ کو پیش کریں۔۔۔ہمارے بہت سے ایسے دوست ہیں جو علمی ذوق رکھتے ہیں اور انگریزی دان بھی ہیں ان کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وہ بہت بڑی خدمت گھر بیٹھ کر کر سکتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ جہاں جہاں اسلام پر حملے ہوتے ہیں ان کا جواب دیا جائے“۔ادارہ تحریک جدید میں وکالت تصنیف کے تابع باقاعدہ ایک Cell قائم کیا جا چکا ہے۔وکالت کو ان اہل علم احمدیوں کے نام چاہئیں۔شعبہ تصنیف جو مواد اکٹھا کر رہا ہے اسے وہ ان علماء میں تقسیم کرے گا۔یہ تقسیم بطور مصنف ، بطور کتاب اور بطور زبان کے ہوگی۔مثلاً فرانسیسی زبان یا سپینش زبان میں اسلام پر اعتراضات اسی طرح ساری دنیا میں ہر قسم کے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے مختلف موضوعات مختلف زبانیں اور مختلف مصنفین تقسیم کئے جائیں گے۔پس میں تمام دنیا کے اہل علم احمد یوں سے کہتا ہوں کہ جس حد تک ممکن ہو اپنے وقت کو بچا کر وہ اپنے آپ کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں۔8 اگست 1986ء کو حضور نے پھر اس تحریک کی یاددہانی کرائی۔ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے عظیم الشان تحریکات 1988ء میں رسوائے زمانہ سلمان رشدی نے ایک نہایت توہین آمیز کتاب لکھی تو اس پر عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا مگر ان کا احتجاج بالکل سطحی نوعیت کا تھا اس پر حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے جماعت میں کثرت سے صحافی پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی کہ احمدی کثرت سے اس فیلڈ میں آئیں تا دنیا کو حضرت محمد مصطفی عملے کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرواسکیں۔صحافی پیدا کرنے کی تحریک: چنانچہ آپ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 24 فروری 1989ء بمقام بیت الفضل لندن میں فرمایا: اپنی نئی نسلوں کو مقامی زبان میں ماہر بنائیں اور نئی نوجوان نسلوں میں سے کثرت کے ساتھ اخبار نولیس پیدا کریں کیونکہ صرف زبان کا محاورہ کافی نہیں ، اخبار نویسی کی زبان کا محاورہ ضروری ہے اور اس نیت سے کریں کہ ساتھ ساتھ یہ اسلام کا گہرا مطالعہ بھی کریں گے تاکہ ان کی زبان دانی اسلام کے حق میں اور محمد مصطفی اے کے دفاع میں استعمال ہو۔۔۔۔اس نیت سے ادب پر اور کلام پر دسترس حاصل