خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 433 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 433

433 سکیم یہ ہے کہ دوست اپنے طور پر سپینش زبان سیکھیں اور ہر سال چھٹیاں سپین کے مختلف علاقوں میں گزاریں اور وہاں ان کے سپرد معین علاقہ کر دیا جائے۔مثلاً یہ کہا جائے کہ فلاں دیہات فلاں دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں اور فلاں دیہات فلاں دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں۔وہاں وہ تعلقات قائم کریں ٹوٹی پھوٹی زبان جتنی بھی آتی ہے اس میں سخی گفتگو کریں اور پھر اپنے مشن کے ساتھ ان کا تعارف کروائیں اور اسی طرح یورپ کے دوسرے علاقوں کے متعلق بھی یہ تحریک کی گئی ہے کہ وہ بھی اندلس کا کوئی نہ کوئی حصہ اپنے لئے چن لیں تو انشاء اللہ اس طرح پر رضا کار مبلغین بکثرت تیار ہو ا (ماہنامہ خالد جون 1986ء) جائیں گے۔۔پس یہ وہ تحریک ہے جس پر امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی Response ہو گی۔نوجوان کثرت کے ساتھ آگے آئیں گئے۔اسی طرح مارچ 1987ء میں حضور نے جنوبی امریکہ کے ممالک میں وقف عارضی کے لئے پوری دنیا کے احمدیوں کو تحریک کی۔فرمایا کہ جو لوگ خود خرچ برداشت کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ وکالت تبشیر سے رجوع کریں اور جو اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی اطلاع دیں۔(ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1987 ء ) قلمی جہاد 2 دسمبر 1982ء کو حضور نے تمام دنیا کے اہل علم احمدیوں کو تحریک کی کہ وہ اسلام پر جدید علوم کے نام پر جو حملے ہورہے ہیں ان کے جوابات تیار کریں۔اس سلسلہ میں مرکز سے بھی راہنمائی حاصل کر کے اپنے آپ کو اس علمی جہاد کے لئے تیار کریں۔( الفضل 7 دسمبر 1982ء) 9 فروری 1983ء کو حضور نے یاد دہانی کراتے ہوئے فرمایا کہ تمام دنیا میں اسلام پر جدید علوم کے نام پر اس کثرت سے حملے ہورہے ہیں کہ صرف مرکز سلسلہ ان کا جواب نہیں دے سکتا۔اس لئے تمام اہل علم اور مطالعہ کا شوق رکھنے والے احمدی اپنی اپنی جگہوں پر موجود رہتے ہوئے ان اعتراضات کا جواب تیار کرنے کے لئے مرکز کی راہنمائی میں کام کریں۔فرمایا: ساری دنیا میں عیسائیت کی طرف سے اسلام پر جو حملے ہور ہے ہیں ان کے دفاع کے لئے