خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 27
27 اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور حضرت میر صاحب نے جو ایک دفعہ پہلے بھی پانچ سوروپ یہ ضمانت جمع کر چکے تھے۔تین دن کے اندر اندر ایک ہزار روپیہ کی ضمانت داخل کرادی اور الحق، پھر سے جاری کر دیا۔حالانکہ بڑے بڑے پرانے اخبار ضمانت طلب کئے جانے پر بند ہو گئے تھے۔1913 ء کے آخر میں یہ اخبار خطر ناک مالی بحران میں مبتلا ہو گیا۔تو حضرت خلیفہ المسیح الاول کی طرف سے بوساطت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ارشاد ملا کہ حضور پسند نہیں فرماتے کہ الحق بند کر دیا جائے اور یہ بھی فرمایا کہ ہم کچھ امداد بھی کریں گے خود حضرت صاحبزادہ صاحب نے میر صاحب کو لکھا کہ الحق ہرگز بند نہ کیا جائے اور مبلغ دس روپے بطور امداد بھجوائے۔اخبار الحق نے آریوں میں دعوت الی اللہ کے علاوہ احمد بیت کے بعض مخصوص مسائل مسئلہ ختم نبوت وغیرہ کی وضاحت کرنے میں بھی نمایاں کام کیا۔ایک خاص چیز جو سلسلہ میں قیمتی اضافہ کا موجب بنی۔حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کا سفر نامہ تھا جو اس میں بالاقساط چھپتا تھا۔حضرت میر صاحب آخر 1915ء میں دہلی سے قادیان ہجرت کر کے آگئے اور اخبار الحق، فاروق کی شکل میں قادیان ہی سے شائع ہونے لگا۔تاریخ احمدیت جلد 3 ص313) عربی ضمیمه اخبار بدر " مصالح العرب": 1913ء میں عرب ممالک تک احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے مصالح العرب کے نام سے بدر کے ساتھ ایک ہفتہ وار عربی ضمیمہ شائع ہونا شروع ہوا۔جو سید عبدائمی عرب صاحب کی ادارت میں نکلتا تھا۔تاریخ احمدیت جلد 3 ص 438) انجمنوں کا قیام مجمع الاخوان: تبلیغ کی غرض سے خلافت اولی میں کی انجمنیں قائم کی گئیں۔حضرت مسیح موعود کی زندگی میں مارچ 1908ء میں حضرت خلیفہ المسح الاول نے مجمع الاخوان کے نام سے ایک تنظیم قائم کی تھی جس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ تائید دین کے لئے چھوٹے چھوٹے پمفلٹوں کا سلسلہ جاری کیا جائے۔( الحام 10 مارچ 1908 ص 7)