خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 412 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 412

412 نے کہا کہ مسلمان ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔اب وقت ہے کہ متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا جائے۔احمد یہ فرقہ کے سربراہ نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف فرقوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہئے تاکہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوئی مشترکہ پروگرام تیار کیا جاسکے اپنے دورے کے متعلق انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ایک مہم شروع ہو چکی ہے اور اس کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ مشن غیر ممالک کو بھیج کر کیا جاسکتا ہے۔(اخبار تعمیر 123اپریل 1967ء) کمیونٹی سنٹر اور عید گاہ کے قیام کی تحریک حضور انور نے مغربی ممالک کے دورہ جات میں اس بات کا جائزہ لیا کہ وہاں کا ماحول احمدی بچوں کو بھی خراب کر رہا ہے اس لئے احمدی بچوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے لئے ان کے لئے ایک الگ ماحول قائم کیا جائے جس میں یہ بچے کچھ عرصہ رہیں اور اس کے روحانی ماحول سے مستفید ہوں۔اس سلسلہ میں حضور نے خطبہ جمعہ 22 اکتوبر 1976ء میں سب سے پہلے امریکہ میں کمیونٹی سنٹرز کے قیام کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔جو ابتدائی کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ پندرہ صوبوں ( امریکہ میں ان کو States کہا جاتا ہے ) میں سے ہر ایک میں کم از کم بیس سے تیں ایکٹر زمین کا رقبہ جماعت کی اجتماعی زندگی کے لئے یعنی Community Center بنانے کے لئے خریدو۔چنانچہ بڑی لمبی بحث کے بعد اور بغور جائزہ لینے کے بعد اور وہاں کی جماعتوں کے سارے امراء سے ملاقاتیں کر کے (وہ سب واشنگٹن میں بھی آئے۔نیو یارک میں بھی آئے۔میرے خیال میں ڈیٹن میں بھی آئے وہاں بھی ان کی میٹنگ ہوئی) بہت سارے پروگرام بنے تھے۔ان میں سے ایک یہ تھا کہ بیس سے تمہیں ایکٹر زمین کمیونٹی سنٹر کے طور پر پانچ سال کے اندر اندر خرید لیں۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ ضرور خرید لیں گے ویسے تو وہاں ہر سٹیٹ یعنی ہر صوبے میں احمدی ہیں لیکن کہیں زیادہ تعداد ہے اور کہیں کم ہے۔ان پندرہ سٹیٹس میں کافی بڑی تعداد ہے۔چھوٹے بچے ہیں ان کی فکر ہے اتنی فکر ہے جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کو اپنے بچوں کی۔خدا کرے یہاں بھی اتنی ہی فکر والدین کو ہو کہ میرے سامنے بیٹھ کر آنسوؤں کی جھڑیاں بہتی تھیں ماؤں کی اور وہ مجھے سے یہ مطالبہ کرتی تھیں کہ اس اندھیری دنیا کے بداثرات سے ہمارے بچوں کو محفوظ