خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 402
402 وسعتیں پیدا کرو۔جو اپنے مکانوں میں کمرے بڑھانا چاہتے تھے وہ بنائیں اور ہر پلاٹ میں جلسہ کے مہمانوں کو ایک کمرہ بنا دو۔رہائش کے لئے عارضی طور پر انہیں تحفہ دو اور عارضی تحفہ کے نتیجہ میں اپنے لئے ابدی ثواب کے حصول کے سامان پیدا کرو۔(روز نامه الفضل ربوہ 11 دسمبر 1974ء صفحہ 2 تا 6۔خطبات ناصر جلد 5 ص 709) جلسہ سالانہ پر ممالک بیرون سے وفود کی آمد کی تحریک حضور نے 19 /اکتوبر 1973ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں بسنے والی تمام احمدی جماعتیں جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی اپنی جماعت کی طرف سے وفود بھجوایا کریں جو جلسہ سالانہ میں شریک ہوں۔یہاں کی تصاویر لیں یہاں کے حالات دیکھیں ، جماعت احمدیہ پر خدا تعالیٰ کی جو بے شمار رحمتیں نازل ہو رہی ہیں ان کو دیکھیں ، ان کے متعلق سنیں اور ان کو نوٹ کریں اور پھر اپنے اپنے ملک میں جا کر ان کو بیان کریں۔یعنی اپنی اپنی جماعت کے احباب کو بتائیں کہ ہم جلسہ سالانہ پر گئے وہاں ہم نے یہ دیکھا اور یہ سنا کہ کس طرح دنیا میں ایک حرکت پیدا ہو رہی ہے کتنی خوش کن تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی مہم میں کامیاب کرنے کے لئے اپنے فضل سے اس پر اپنی عنائیتیں اور رحمتیں نازل کر رہا ہے۔۔۔۔اس سلسلہ میں کچھ ہمیں بھی یہاں انتظام کرنا پڑے گا۔مثلاً سلائیڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔کچھ ان لوگوں کو انتظام کرنا پڑے گا مثلاً بڑی سکرین کا جس پر ٹرانس پیرنسی یعنی خاموش تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔دیکھیں اور حالات معلوم کریں۔جلسہ سالانہ والوں کو چاہیئے کہ وہ پہلے سے ایک چھوٹا سا رسالہ چار ورقہ ہو یا اس سے زیادہ کا ہو کیونکہ کاغذ وغیرہ کی کمی نہیں ہے ) شائع کریں اور باہر سے آنے والوں کے لئے اسے انگریزی میں طبع کروا ئیں۔جس میں جلسہ سالانہ کے سارے انتظامات کا تعارف کروایا گیا ہو مثلاً اتنے لنگر خانے ہیں، اتنے آدمیوں کو پچھلے سال کھانا کھلایا گیا تھا اور اب اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے بڑھ کر کھلایا جائے گا وغیرہ وغیرہ تا کہ جو دوست باہر سے آئیں وہ یہ اطلاعات لے کر جائیں۔پھر اس کے علاوہ جو کچھ وہ خود دیکھیں۔عقائد کے متعلق دلائل سنیں۔