خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 394
394 3 سے 9 تک ایسے خدام ہوں جو یہ عہد کریں کہ مر جائیں گے لیکن بد اخلاقی نہیں کریں گے اور یہ بھی عہد کریں کہ اپنی جان دے دیں گے لیکن کسی اور کو بداخلاقی نہیں کرنے دیں گے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے۔(الفضل 31 اکتوبر 1981ء) تحریک جدید کے متعلق تحریک جدید دفتر سوم کا اجراء تحریک جدید کے ابتدائی چندہ دہندگان جنہوں نے 1934 ء تا 1944ء میں شرکت کی وہ دفتر اول کے مجاہدین کہلائے یہ 5 ہزار تھے۔1944ء میں حضرت مصلح موعود نے دفتر دوم کا اجراء فرمایا اور نئے شاملین اس کے ممبر بنتے گئے۔ان کی تعداد 1965ء تک 20 ہزار تک پہنچ گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے 22 اپریل 1966 ء کو تحریک جدید کے دفتر سوم کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔میں چاہتا ہوں کہ اب دفتر سوم کا اجراء کر دیا جائے لیکن اس کا اجراء یکم نومبر 1965ء سے شمار کیا جائے گا، کیونکہ تحریک جدید کا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے۔اس طرح یکم نومبر 1965ء سے 31 را کتوبر 1966 ء تک ایک سال بنے گا۔میں اس لئے ایسا کر رہا ہوں تا کہ دفتر سوم بھی حضرت مصلح موعود کی خلافت کی طرف منسوب ہو اور چونکہ اللہ تعالیٰ مجھے اس اعلان کی توفیق دے رہا ہے اس لئے میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے بھی اپنے فضل سے ثواب عطا کرے گا اور اپنی رضا کی را ہیں مجھ پر کھولے گا“۔( خطبات ناصر جلد اول ص 228) پھر فرمایا:۔تمام جماعتوں کو ایک باقاعدہ مہم کے ذریعہ نو جوانوں نئے احمدیوں اور نئے کمانے والوں کو دفتر سوم میں شمولیت کے لئے تیار کرنا چاہئے۔الفضل 27 اپریل 1966 ء )