خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 379 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 379

379 تعالیٰ ایسے سامان جلدی پیدا کر دے دل تو یہی چاہتا ہے کہ اسی سال کے اندراندر یہ کام ہو جائے لیکن ہر چیز ایک وقت چاہتی ہے بہر حال جب بھی خدا چاہے یہ کام جلد سے جلد ہو جائے اور ہم اپنی آنکھوں سے یہ دیکھیں کہ کام ہو گیا ہے اور ہمارے کان چوبیس گھنٹے عربی میں اور انگریزی میں اور جرمن میں اور فرانسیسی میں اور اردو وغیرہ وغیرہ میں اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے والے ہوں ، گانا وغیرہ بدمزگی پیدا نہ کر رہا ہو اور اسی طرح کی اور فضولیات بھی بیچ میں نہ ہوں۔انشاء اللہ یہ کام تو ہم کریں گے لیکن گانے اور ڈرامے اور اس قسم کی دوسری جھوٹی باتیں وہاں نہیں ہوں گی اور اس طرح ایک ریڈیو دنیا میں ایسا ہو گا جہاں اس قسم کی کوئی لغویات نہیں ہوں گی اور شاید بعض لوگ اس ریڈ یوٹیشن کو ھم عن اللغو معرضون کہنا شروع کر دیں۔خطبات ناصر جلد 3 ص 28,26,244 ) اس ضمن میں مختلف کارروائیاں جاری ہیں۔خطبہ جمعہ 21 نومبر 1975ء میں حضور نے فرمایا:۔ایک براڈ کاسٹنگ سٹیشن جس کا میں نے اعلان کیا تھا کی اجازت ملی تھی لیکن اس اجازت میں بعض ٹیکنیکل نقائص تھے اس لئے ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے۔اب ویسے وہاں کی حکومت بدل گئی ہے لیکن دنیا کے تغیرات ہمارے لئے ہیں ہمارے خلاف نہیں۔انشاء اللہ۔اس لئے آج نہیں تو کل اجازت ملے گی اس کے اوپر بھی لاکھ دولاکھ پاؤنڈ ابتداء میں خرچ ہو گا تا کہ ہم ایک خاص علاقے کو اپنی آواز سے معمور کر دیں اور مہدی معہود کی آواز ان کو پکارے کہ جاء اسیح جاء اسیح۔(خطبات ناصر جلد 6 ص 217) اگلے سال حضور نے 22 اکتوبر 1976 ء کے خطبہ میں امریکہ سے ایک ریڈیوٹیشن کے قیام کا اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت دنیا میں جو حقیقی معنے میں آزاد ممالک ہیں اور پورے طور پر آزاد ہیں ان میں سے سرفہرست امریکہ ہے بڑی آزادی ہے۔آدمی ان کی آزادی دیکھ کر حیران ہوتا ہے مثلاً ان کے ہاں پرائیویٹ براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں۔لاکھوں لاکھ کی تعداد میں افریقی خاندان جو امریکہ میں بستے ہیں مختلف شہروں میں ان کے اپنے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں اور اپنے انتظام ہیں۔ان کے اوپر کوئی پابندی نہیں وہ اپنے گھروں کو اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔ان کی ضروریات تو سیاسی ہیں ہم مذہبی طور پر کام لینا چاہتے ہیں کچھ اور بڑی جماعت ہوگئی یا Concentrate ہوگی یعنی ایک جگہ زیادہ احمدی ہو گئے تو وہ