خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 372
372 عظیم دعائیہ پروگرام: 3۔مندرجہ بالا مقاصد کی تکمیل کے لئے حضور نے ایک دعائیہ منصوبہ کا بھی اعلان فرمایا اس کی تفصیل یہ ہے۔1۔جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے تک ہر ماہ احباب جماعت ایک نفلی روزہ رکھا کریں۔جس کے لئے ہر قصبہ شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔2۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء سے لے کر نماز فجر تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔3 کم از کم سات بار روزانہ سورۃ فاتحہ کی دعا پڑھی جائے اور اس پر غور و تدبر کیا جائے۔4- درود شریف، استغفار اور تسبیح وتحمید کاور دروزانہ 33,33 بار کیا جائے۔5۔مندرجہ ذیل دعائیں کم از کم گیارہ بار پڑھی جائیں۔1- ربنا افرغ علينا صبراً و ثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكفرين 2- اللهم انا نجعلك في نحورهم و نعوذبك من شرورهم ان کے علاوہ حضور نے اپنی زبان میں بھی بکثرت دعائیں کرنے کی بھی تاکید فرمائی۔حضور نے جو بلی کے عظیم روحانی منصوبہ کے لئے دعاؤں ، روزہ ، تلاوت اور نوافل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے خطبہ جمعہ 8 فروری 1974ء میں فرمایا: روزے کے اندر دعا بھی شامل ہے۔روزہ حقیقتاً ہے ہی دعا اور پھر تلاوت قرآن کریم ہے۔میں نے کہا ہے کہ روزے کی شرائط اختیار کی جائیں۔روزے میں صدقات کی طرف توجہ کرنا بھی شامل ہے اور بہت سی شرائط ہیں۔ان تمام شرائط کے ساتھ ایک روزہ آدمی رکھے۔عام طور پر بھوکے کا خیال رکھے۔ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے کی طرف توجہ ہو۔وہ دن ایسا ہو جس میں اگر روزانہ ایک شخص مثلاً ایک ربع کی تلاوت کرتا ہے تو اس دن ایک سپارہ کی کرے ایک سپارہ کی تلاوت کرنے والا اس دن دو تین سپاروں کی تلاوت کرے اور اگر اس طرح کیا جائے تو قرآن کریم کی تلاوت بھی اس نیت کے ساتھ کہ اس منصوبہ میں خدا سے ہم نے برکت حاصل کرنے کے لئے ایک عاجزانہ سعی اور