خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 369
369 کیا کیا صلاحیتیں ہیں جنہیں وہ افریقہ کی خدمت کے لئے احسن رنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔میرا مطلب یہ ہے فنی مہارت رکھنے والے بلکہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگ مثلاً تاجر ہیں۔صنعتوں والے ہیں جن کو کسی خاص صنعت کاری کا تجربہ ہے وہ سب آگے آئیں اور اپنی خدمات پیش۔اسی طرح جو پہلی تحریکیں چل رہی ہیں اس میں بھی ہمیں شدید ضرورت ہے کہ کثرت سے نئے نام آئیں۔ہر معیار اور ہر سطح کے اساتذہ کی ضرورت ہے۔اسی طرح ہر معیار اور ہر سطح کے ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔خدمت کے مطالبے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اس لئے ان سارے امور میں نصرت جہاں تحریک نو کا میں اعلان کرتا ہوں۔ایک نئے جذبے اور ایک نئے ولولے کے ساتھ ساتھ نصرت جہاں کے کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک نیا شعبہ نصرت جہاں تحریک نوان سارے امور پر غور کرے گا اور ان سارے امور کو مرتب کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کو نئے میدانوں میں افریقہ کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے گا۔(ضمیمہ ماہنامہ مصباح مارچ 1988ء) حیرت انگیز کار کردگی نصرت جہاں سکیم کے تحت اگست 2007 ء تک افریقہ کے 12 ممالک میں 56 مقامات پر ہسپتال قائم ہوئے۔4 ہسپتال اس کے علاوہ ہیں جو مجلس کے قیام سے قبل افریقہ میں جاری تھے اور اب مجلس کے زیر انتظام ہیں۔ان 60 ہسپتالوں میں سے 19 ہسپتال ملکی فسادات یا دیگر وجوہات کی بناء پر بند ہوئے یا زیادہ بہتر جگہ پر منتقل کر دیئے گئے۔اس طرح ستمبر 2007 ء تک 41 ہسپتال کام کر رہے تھے۔ممالک اور ان میں قائم شدہ ہسپتالوں کی تعداد درج ذیل ہے۔ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز 1 LO 5 له 2 2 غانا 12 یوگنڈا آئیوری کوسٹ 1 کینیا کانگو تنزانیہ 1 1 لائبیریا گیمبیا