خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 347
347 حضور نے متعدد باران آیات کی تفسیر بھی بیان فرمائی اور جماعت کے کثیر احباب نے اس تحریک پر لبیک کہا۔اشاعت قرآن کی تحریکات جماعت احمد یہ خلافت ثالثہ میں اشاعت قرآن کے لحاظ سے ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے دل میں اشاعت قرآن کریم کا بے پناہ جذبہ پیدا کیا تھا اور اس کی تسکین کے لئے بشارتیں بھی دی تھیں۔آپ نے 4 جولائی 1980ءکو فرینکفرٹ میں خطبہ جمعہ ارشاد کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک دن مجھے یہ بتایا گیا کہ تیرے دور خلافت میں پچھلی دو خلافتوں سے زیادہ اشاعت قرآن کا کام ہوگا۔چنانچہ اب تک میرے زمانہ میں پچھلی دو خلافتوں کے زمانوں سے قرآن مجید کی دو گنا زیادہ اشاعت ہو چکی ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں میں اب تک قرآن مجید کے کئی لاکھ نسخے طبع کروا کر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔الفضل 15 جولائی 1980ء ص 2) اس مقصد کے حصول کے لئے آپ کو بے پناہ جد و جہد کرنی پڑی اور متعدد تحریکات اور سکیمیں آپ نے شروع فرمائیں۔آپ نے اپنی دلی تمنا بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔میرے دل میں یہ شدید خواہش ہے کہ اگلے پانچ سال میں قرآن کریم کی کم از کم دس لاکھ کا پیاں دس لاکھ افراد کے پاس یا یوں کہنا چاہئے کہ دس لاکھ گھروں میں پہنچ جانی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔میں نے یہ کام کروا دیا ہے۔میں خود حیران ہوں میرا زمانہ خلافت ابھی بہت تھوڑا ہے۔پانچ چھ سال کے اس تھوڑے سے عرصہ میں قرآن کریم کی ایک لاکھ کا پیاں چھپ چکی ہیں۔میرا خیال ہے کہ آپ میں سے کسی دوست کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی ہوگی کہ کتنا بڑا انقلاب آگیا ہے۔میں نے امرائے ضلع کو ایک آسان سکیم بنا کر دی تھی کہ ہر تحصیل اشاعت قرآن کے لئے دو ہزار روپے جمع کرے۔۔اگر ہم اوسطاً فی تحصیل دو ہزار روپیہ بطور سرمایہ اشاعت قرآن کے لئے جمع کریں تو مغربی پاکستان کی کل 152 تحصیلیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ 3لاکھ 4 ہزار روپے جمع ہو سکتے ہیں۔خطبات ناصر جلد 4 ص 275,274 )