خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 336 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 336

336 نواحمدیوں سے چندہ لینے کی تحریک حضرت مصلح موعودؓ نے 14 اکتوبر 1955 ء کے خطبہ جمعہ میں تحریک فرمائی کہ ہمارے مبلغین کو نو احمدیوں سے چندہ لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں نے جرمنوں کو دیکھا ہے کہ وہ چندے دیتے ہیں ایک شخص میری آمد کے متعلق خبر پا کر دوسو میل سے چل کر مجھے ملنے آیا۔چوہدری عبداللطیف صاحب مبلغ جرمنی نے مجھے بتایا کہ وہ جب سے احمدی ہوا ہے اڑھائی پونڈ ماہوار با قاعدہ چندہ دیتا ہے۔پس اگر ہمارے مبلغین نو مسلموں کو چندہ دینے کی عادت ڈالیں گے تو انہیں عادت پڑ جائے گی چاہے ابتدا میں وہ ایک ایک آنہ ہی چندہ کیوں نہ دیں۔اگر وہ ایک ایک آنہ بھی چندہ دینا شروع کر دیں گے تو آہستہ آہستہ انہیں اس کی عادت پڑ جائے گی اور پھر زیادہ مقدار میں چندہ دینا انہیں دو بھر معلوم نہیں ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اشتہارات اور کتا بیں نکال کر دیکھ لو تمہیں ان میں یہ الفاظ دکھائی دیں گے کہ فلاں دوست بڑے مخلص ہیں انہوں نے ایک آنہ یا دو آنہ ماہوار چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن پھر وہی لوگ بڑی بڑی مقدار میں چندہ دینے لگ گئے تھے۔ہمارے مبلغین کو بھی چاہئے کہ وہ بھی نو مسلموں سے چندہ لینے کی کوشش کریں۔تاریخ احمدیت جلد 18 ص 120