خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 13 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 13

13 مل کر حافظ قرآن بن جائیں۔تشحید الا ذبان مارچ 1912 ء جلد 7 ص 101) اشاعت قرآن کی تحریک قرآن وحدیث سے حضور کی محبت کا پر تو تھا کہ احباب جماعت کے دل میں خدمت قرآن کے نئے ولولے جنم لیتے تھے۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے 1913ء میں جماعت کی طرف سے قرآن مجید کے مستند اردو ترجمہ اور بخاری اور دوسری دینی کتب کے تراجم شائع کرنے کی خواہش ظاہر کی اور حضرت خلیفہ اول سے درخواست کی کہ آپ مجھے ترجمہ اور نوٹ عنایت فرماویں نیز کچھ روپیہ بھی بخشیں۔حضرت خلیفہ اول نے اس تحریک پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے ، اعانت کا وعدہ کرتے ہوئے فرمایا یہ مبارک تحریک ہے اللہ تعالیٰ اس کو مثمر ثمرات برکات کرے آمین۔خاکسار انشاء اللہ تعالیٰ بقدر طاقت امداد کو حاضر ہے۔( بدر 18 ستمبر 1913 ء ص 4,3 قادیان کا رمضان حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے خلافت اولیٰ کے دوران 1912ء کے ماہ رمضان میں اہل قادیان کے قرآن کریم سے عشق و محبت کا نقشہ عجیب انداز سے کھینچا ہے فرماتے ہیں۔قادیان کا رمضان قرآن شریف کے پڑھنے اور سننے کے لحاظ سے ایک خصوصیت رکھتا ہے۔تہجد کے وقت مسجد مبارک کی چھت پر اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوتا ہے۔صوفی تصور حسین صاحب خوش الحانی سے قرآن شریف تراویح میں سناتے ہیں۔حضرت صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب بھی قرآن شریف سننے کے لئے اسی جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔تراویح ختم ہوئیں تو تھوڑی دیر میں الصلوۃ خیر من النوم کی آواز بلند ہوتی ہے۔زاہد و عابد تو تہجد کی نماز کے بعد اذان فجر کی انتظار میں جاگ ہی رہے ہوتے ہیں۔دوسرے بھی بیدار ہو کر حضرت صاحبزادہ صاحب کے لحن میں کسی محبوب کی آواز کی خوشبو سے اپنے دماغوں کو معطر کرتے ہوئے فریضہ صلوۃ فجر کو ادا کرتے ہیں۔جس کے بعد مسجد کی چھت قرآن الفجر کے محبین سے گونجنے لگتی ہے۔مگر چونکہ حضرت خلیفہ اسی جلد اپنے مکان کے صحن میں درس دینے