خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 231
231 سکول سیالکوٹ ،تعلیم الاسلام پرائمری سکول احمد نگر ( دیناج پور ) تعلیم الاسلام مڈل سکول کھاریاں، تعلیم الاسلام ہائی سکول شادیوال، تعلیم الاسلام پرائمری سکول چوکنا والی تعلیم الاسلام مڈل سکول سندھ ، مدرسۃ البنات کنری سندھ۔انٹر میڈیٹ کالج کلر کہار۔ان کے علاوہ بھی بعض اور دیہی مقامات پر متعدد پرائمری سکول قائم ہوئے۔اندرون پاکستان تعلیمی اداروں کے علاوہ بیرون پاکستان بھی تعلیمی ادارے، سکول اور کالجز قائم کئے گئے۔ان کی کسی قدر تفصیل ذیل میں درج ہے۔ٹرینیڈاڈ : 1۔برٹش گی آنا : 1 - نائیجیریا: 11 فلسطین: 1- غانا: 20 -سیرالیون: 19۔کینیا: 1 یوگنڈا: 2۔ماریشس : 1 - جزائر نجی: 1۔انڈونیشیا: 1- میزان : 59 (روز نامہ الفضل 19 فروری 1998ء) یہ ادارے تعلیمی و تربیت لحاظ سے دین اور انسانیت کی گرانقدر خدمات کر رہے ہیں۔اس کا ایک ثبوت وہ احساس تشکر ہے جو ان افریقی احباب میں پایا جاتا ہے جو ان اداروں سے فیضیاب ہو کر نکلنے والوں کی عظیم الشان قومی خدمات پر انگشت بدنداں ہیں۔احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے حضور نے 1915ء میں لاہور میں احمد یہ ہوٹل قائم کیا اور وقتاً فوقتا خود بھی تشریف لے جاتے رہے۔1928ء میں جامعہ احمدیہ کے نام سے عربی کالج قائم کیا گیا۔جس نے بعد میں موجودہ جامعہ احمدیہ کی شکل اختیار کی۔احمد یہ یونیورسٹی 1930ء کی مجلس مشاورت میں احمد یہ یو نیورسٹی کی تجویز بھی زیر غور آئی مگر اس وقت کے حالات اور جماعت کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب مشورہ کے لئے یہ تجویز حضور نے متعد دسب کمیٹیوں کے سپر دفرمائی۔بالآخر 1940ء کی مجلس شوریٰ میں یہ تجویز پیش ہوئی اور حضور کی منظوری سے 1942 ء میں تعلیمی بورڈ کا قیام عمل میں آیا۔جس کا کام امتحانات کی نگرانی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھنا ، نصاب مقرر کرنا اور مناسب کتب لکھوانا تھا۔تاریخ احمدیت جلد 5 ص 190,189)