خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 218
218 یہ بتائیں چھپنے میں کیا دیر ہے؟ چھپنی جلد چاہئے تاکہ محفوظ ہو جائے پھر بتدائی تاریخ کی تدوین شروع کر دیں میں نے پچھلے زمانہ کی تاریخ اس لئے سپرد کی تھی کہ کم از کم یہ تو محفوظ ہو جائے۔19 جلدیں (ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 17 ) حضرت مصلح موعودؓ کی اس مبارک خواہش کو پورا کرنے کی سعادت ادارۃ المصنفین کے حصہ میں آئی۔حضور نے اس مرکزی ادارہ کی بنیاد دسمبر 1957ء میں رکھی اور اس کے بنیادی مقاصد میں تاریخ احمدیت کی اشاعت کو بھی شامل فرمایا۔چنانچہ 2007 ء تک ” تاریخ احمدیت کی 19 ضخیم جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔علاوہ ازیں ابتدائی جلدوں کے نئے ایڈیشن بھی شائع ہورہے ہیں۔تاریخ سے آگاہی کی تحریک حضرت خلیفة اصبح الثالثف نے خطبہ جمعہ 9 فروری 1973 ء میں فرمایا۔تاریخ کا جاننا اور خصوصاً اپنی تاریخ کا جاننا ہم سب کیلئے ضروری ہے کیونکہ کسی انسان یا کسی جماعت کی زندگی اپنے ماضی سے کلیہ منقطع نہیں ہوتی۔مجھے یہ احساس ہے کہ بہت سے احمدی گھروں میں سلسلہ کی تاریخ اور حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے واقعات دہرائے نہیں جاتے حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب میں بعض جگہ خودان واقعات کی تصویر کھینچی ہے۔ان واقعات کو بچوں کے سامنے دہرانا چاہئے۔جماعت کی مخالفت میں دنیا کو اسی سال ہو گئے ہیں اور جماعت کو اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو حاصل کرتے ہوئے اتنی سال ہو گئے ہیں اور ان کوششوں کو بھی اسی سال ہو گئے ہیں جو جماعت کو مٹانے میں لگی ہوئی ہیں اور ان ناکامیوں کو بھی اسی سال ہو گئے ہیں جو ہر روز ان مخالفانہ حرکتوں کے نصیب میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں۔ہماری یہ ایک معمور تاریخ ایک کامیاب تاریخ ہے۔(خطبات ناصر جلد 5 ص 38)