خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 213
213 9966 شیخ یعقوب علی صاحب تراب (عرفانی) تھے۔جنہوں نے ”حیات النبی حیات احمد اور سیرت مسیح موعود کی متعد دجلدیں شائع فرمائیں۔آپ کے علاوہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے صحابہ مسیح موعود کی روایات ”سیرت المہدی“ کے تین حصوں میں سپر دا شاعت فرمائیں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ذکر حبیب“ کے نام سے ایمان افروز کتاب لکھی۔حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کا سفرنامہ جو حضرت مسیح موعود کے واقعات پر مشتمل تھا۔خلافت اولی کے عہد مبارک میں اخبار الحق (دہلی) میں چھپا اور جون 1915ء میں ”تذکرۃ المہدی“ کے نام سے شائع ہوا۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے فرمایا کہ اس کا دوسرا حصہ بھی چھپنا چاہئے۔حضرت پیر صاحب کے قلم کا لکھا ہوا دوسرا حصہ 375 صفحات کا تھا اور آپ کا ارادہ تھا کہ اسے کئی حصوں میں تقسیم کر کے چھپوا دیں مگر افسوس اس کے صرف 48 صفحات ہی شائع کر پائے تھے کہ آپ انتقال کر گئے۔روایات ظفر : 19 نومبر 1937ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے روایات صحابہ جمع کرنے کی ایک اور مؤثر تحریک فرمائی۔اس تحریک پر ابھی مرکزی نظام کے تحت با قاعدہ کام شروع نہیں ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود کے نہایت یک رنگ، قدیم اور بے مثال فدائی و شیدائی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی بیمار ہو گئے۔حضرت خلیفہ ثانی المصلح الموعود نے 15 دسمبر 1937ء کو اپنے قلم مبارک سے مکرم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ کپورتھلہ کولکھا کہ:۔د منشی صاحب کی بیماری کی خبر سے افسوس ہوا۔آپ یہ کام ضرور کریں کہ بار بار پوچھ پوچھ کر ان۔ایک کاپی میں سب روایات حضرت مسیح موعود کے متعلق لکھوا لیں اس میں تاریخی اور واعظانہ اور سب ہی قسم کی ہوں یعنی صرف ملفوظات ہی نہ ہوں بلکہ سلسلہ کی تاریخ اور حضور کے واقعات تاریخی بھی ہوں۔یہ آپ کے لئے اور ان کے لئے بہترین یادگار اور سلسلہ کے لئے ایک کارآمد سامان ہوگا“۔محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر نے اس ارشاد مبارک کی تعمیل میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی بیان فرمودہ روایات انہی کے الفاظ میں قلمبند کر کے رسالہ ریویو آف ریلیجنز جنوری 1942ء میں شائع کرا دیں۔