خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 181
181 بھی کرانے کا اہتمام کیا اور تبرکات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فہرست بھی مرتب کی۔اسی اثناء میں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نے قادیان کے تمام محلہ جات کا بار بار دورہ کر کے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اسم وار فہرست سن بیعت کے لحاظ سے مرتب کی۔ملک محمد عبداللہ صاحب کے بعد شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سوداگر مل ) مبلغ کراچی نے ستمبر 1938 ء سے اس اہم کام کا چارج لیا اور اس کے لئے اپنے سب اوقات وقف کر دیئے اور نہ صرف بذریعہ ڈاک ہی روایات منگوائیں بلکہ بٹالہ، امرتسر ، لاہور اور سیالکوٹ وغیرہ علاقوں کے دورے کر کے روایات کا ایک نہایت قیمتی ذخیرہ فراہم کر کے ان کو رجسٹروں کی صورت میں نقل کرانا شروع کر دیا اور اصل کے ساتھ ساتھ مقابلہ بھی جاری رکھا۔اس کے ساتھ ہی شیخ صاحب موصوف تبرکات مسیح موعود کی فہرستوں کو زیادہ سے زیادہ مکمل کر کے اخبار الفضل میں شائع کرنے لگے۔جناب شیخ عبدالقادر صاحب 4 جون 1940 ء تک یہ قومی خدمت بجالاتے رہے۔اس عرصہ میں آپ نے سینکڑوں رفقاء کی روایات تیرہ رجسٹروں کی صورت میں محفوظ کر لیں۔شیخ صاحب کے بعد 4 جون 1940ء کو دوبارہ ملک محمد عبد اللہ صاحب مولوی فاضل نے اس کام کا چارج لیا۔آپ نے قریباً ڈھائی ماہ کام کیا اور 150 صفحات پر مشتمل روایات حاصل کرے درج رجسٹر کیں ازاں بعد 15 اگست 1940ء کو یہ فریضہ مہاشہ ملک فضل حسین صاحب مہاجر کے سپر د کیا گیا۔( تاریخ احمدیت جلد 8 ص 431) جلسہ سالانہ 1959 ء کے موقع پر (جو 22 تا 24 جنوری 1960ء کو منعقد ہوا ) مجلس انصار الله مرکزیہ نے 11 صحابہ مسیح موعود کی روایات کو ان کی آواز میں ریکارڈ کیا۔صحابہ کے بابرکت وجود سے فائدہ اٹھانے کی تحریک حضرت خلیفہ مسیح الثانی المصلح الموعود ہمیشہ ہی احباب جماعت کو یہ تلقین فرماتے رہتے تھے کہ وہ صحابہ مسیح موعود کے مبارک زمانہ کو غنیمت سمجھیں، ان سے فیض صحبت اٹھا ئیں اور ان کے رنگ میں رنگین ہو کر زندہ ایمان اور کامل عرفان پیدا کرنے کی کوشش کریں۔اسی سلسلہ میں حضور نے 1944 ء کے آغاز میں ایک دردانگیز خطبہ ارشاد فرمایا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص رفقاء میں۔