خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 173
173 صفحہ پڑھنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔اصلاح نفس کے لئے دوسری چیز یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کیا جائے۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگ با قاعدہ حضرت صاحب کی کتب کا مطالعہ نہیں کرتے۔اگر ہر ایک احمدی یہ فیصلہ کرلے کہ حضرت صاحب کی کسی کتاب کا روزانہ کم از کم ایک صفحہ کا مطالعہ کیا کروں گا تو اس کا بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں وہ روشنی اور وہ معارف ہیں جو قرآن کریم میں مخفی طور پر بیان ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی اپنی کتب میں تشریح فرمائی ہے حتی کہ ایک ادنی لیاقت کا آدمی بھی انہیں سمجھے سکتا ہے۔اس وجہ سے آپ کی کتب میں بھی وہ نور اور ہدایت ہے جو قرآن کریم میں ہے۔قرآن کریم کی یہ فوقیت ہے کہ وہ خود خدا تعالیٰ کے الفاظ میں ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر ایک احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے کم از کم ایک صفحہ روزانہ پڑھا کرے۔عیسائی انجیل کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان لوگوں کو چھوڑ کر جو علی الا علان دہر یہ ہیں باقی سب اسے پڑھتے ہیں۔وہ رات کو اپنے بچوں کو سونے نہیں دیتے جب تک کہ دعانہ کرالیں پھر کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن کو دہریہ اور بے دین اور کیا کیا کہا جاتا ہے وہ تو اپنی اس مذہبی کتاب کا مطالعہ نہیں چھوڑتے جس میں بہت کچھ تغیر و تبدل ہو چکا ہے مگر آپ لوگ جن کو تازہ کتابیں ملی ہیں آپ انہیں نہیں پڑھتے کم از کم ایک صفحہ روزانہ ضرور پڑھنا چاہئے۔تقریر دلپذیر۔انوار العلوم جلد 10 ص92) مطالعہ کتب مسیح موعود کا نظام ترتیب 1920ء میں ایک مخلص احمدی نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت اقدس میں بذریعہ مکتوب استفسار کیا کہ حضرت مسیح موعود کی کتابیں کس ترتیب سے پڑھنی چاہئے۔اس کے جواب میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا (1) سب سے پہلے ازالہ اوہام کی ضرورت ہے۔(2) پھر براہین احمدیہ حصہ پنجم۔(3) تحفہ گولڑویہ۔(4) الوصیت۔(5) تقویۃ الایمان (کشتی نوح ) (6) حقیقۃ الوحی۔