خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 172
172 کتب حضرت مسیح موعود کے متعلق تحریکات حضرت مصلح موعودؓ نے قرآن کریم اور حدیث کے فہم کے لئے حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ کی طرف سینکڑوں بار توجہ دلائی اور اس ضمن میں بعض اہم تحریکات بھی فرمائیں۔مطالعہ کی تحریک 27 دسمبر 1920ء کو حضور نے جلسہ سالانہ پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔تم بے شک ظاہری علوم پڑھومگر دین کا علم ضرور حاصل کرو اور اپنے اندر دین کی باتیں سمجھنے اور اخذ کرنے کا ملکہ پیدا کرو۔اس کے لئے ایک تو قرآن کریم سیکھو اور دوسرے حضرت صاحب کی کتابیں پڑھو اور خوب یا درکھو کہ حضرت صاحب کی کتابیں قرآن کی تفسیر ہیں۔کل میں ان کے متعلق ایک خاص نکتہ بتاؤں گا۔آج صرف اتنا ہی کہتا ہوں کہ وہ قرآن کی تفسیر ہیں ان کو پڑھو۔(اصلاح نفس۔انوار العلوم جلد 5 ص447) ایک خاص نکتہ: اگلے دن حضور نے وہ خاص نکتہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔جو کتابیں ایک ایسے شخص نے لکھی ہوں جس پر فرشتے نازل ہوتے تھے ان کے پڑھنے سے بھی ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت صاحب کی کتابیں جو شخص پڑھے گا اس پر فرشتے نازل ہوں گے۔یہ ایک خاص نکتہ ہے کہ کیوں حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے ہوئے نکات اور معارف کھلتے ہیں اور جب پڑھو جب ہی خاص نکات اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔براہین احمدیہ خاص فیضان الہی کے ماتحت لکھی گئی ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی میں اس کو لے کر پڑھنے کے لئے بیٹھا ہوں دس صفحے بھی نہیں پڑھا سکا کیونکہ اس قدرنئی نئی باتیں اور معرفت کے نکتے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں کہ دماغ انہیں میں مشغول ہو جاتا ہے“۔ملائکۃ اللہ۔انوار العلوم جلد 5 ص 560) روزانہ ایک صفحہ پڑھو: حضور نے 27 دسمبر 1927ء کو جلسہ سالانہ کے خطاب میں کتب حضرت مسیح موعود کا روزانہ ایک