خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 167 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 167

167 پاس کوئی ایسا کا غذ نہیں جس میں یہ لکھا ہو کہ عورتوں سے ایک لاکھ چونتیس ہزار یا ایک لاکھ چھہتر ہزار روپیہ جمع کرنا منظور ہے۔اس لئے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لجنہ اماء اللہ اس سال صرف چھتیس ہزار روپیہ چندہ کر کے تحریک جدید کو دے دے اور باقی روپیہ تحریک جدید خود ادا کرے۔لجنہ اماءاللہ چھتیں ہزار روپے سے زیادہ نہیں دے گی اور مسجد ہالینڈ ہمیشہ کے لئے عورتوں کے نام پر ہی رہے گی۔(الفضل 23 فروری 1958ء) حضرت مصلح موعودؓ نے تعمیر مسجد ہیگ کے لئے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ کی تحریک خاص فرمائی تھی مگر خواتین احمدیت نے اپنے آقا کے حضور ایک لاکھ تینتالیس ہزار چھ سو چونسٹھ روپے کی رقم پیش کر دی بلکہ بعض مستورات تو اس مد کے ختم ہونے کے بعد بھی چندہ بھجواتی رہیں۔تحریک تعمیر مساجد بیرون تاریخ احمدیت جلد 12 ص (182 حضرت مصلح موعودؓ نے مجلس شوری 1952ء میں بیرون ممالک میں مساجد تعمیر کرنے کے متعلق تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔یورپین ممالک میں مسجد تبلیغ کا ایک ضروری حصہ ہیں“۔(رپورٹ مجلس شوری 1952ء ص 20) نیز فرمایا:۔چھ ممالک ( امریکہ، ہالینڈ، جرمنی، اٹلی، سپین اور فرانس) ہیں۔جن میں اگر ہماری مسجد میں بن جائیں۔تو تبلیغ کا بڑا بھاری ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں۔اگر ان مساجد پر سات لاکھ روپیہ کے خرچ کا بھی اندازہ ہو اور ہم اپنے بجٹ میں ایک لاکھ روپیہ سالانہ تعمیر مساجد کے لئے رکھیں تو سات سال میں اور اگر پچاس ہزار روپیہ رکھیں تو چودہ سال میں اس رقم کو پورا کر سکتے ہیں۔مگر بہر حال کچھ تو ہونا چاہئے۔تا کہ ہم اپنے تبلیغ کے کام کو وسیع کر سکیں اور لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہو“۔(ایضاً ص 21) حضور نے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے جماعت کے سامنے ایک سکیم رکھی جس کی تفصیل رپورٹ مذکور میں درج ہے۔