خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 138 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 138

138 ہے۔19) مقاصد تحریک جدید کی کامیابی کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔20) تمدن قرآنی کا قیام کریں۔(21) قومی دیانت کا قیام کریں۔(22) عورتوں کے حقوق کی حفاظت کریں۔(23) راستوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔(24) احمد یہ دارالقضاء کا قیام کریں اور اس کے فیصلوں کی پابندی کریں۔25) اپنی اولاد کو دین کے لئے وقف کریں۔26) وقف جائیداد و آمد میں حصہ لیں۔(27) ”حلف الفضول“ کی قسم کا معاہدہ کریں کہ ہم امانت ، عدل وانصاف کو قائم رکھیں گے۔ان مطالبات کے متعلق حضور نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک لمبے غور اور فکر کے بعد تجویز کیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو سلسلہ کی ترقی میں محمد نہ ہو ان میں سے ہر ایک ایسا بیج ہے جو بڑا ترقی پانے والا اور بہت بڑا درخت بننے والا ہے اور دشمنوں کو زیر کرنے والا ہے ان میں سے کوئی چیز بھی نظر انداز کرنے والی نہیں اور ایک بھی ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ہماری ترقی کی عمارت مکمل ہو سکے۔( الفضل 9 دسمبر 1934 ء ) مالی قربانی مقاصد تحریک جدید کی تکمیل کے لئے حضور نے جماعت سے مالی قربانی کی اپیل کی اور اس کی ابتدائی طور پر وضاحت کرتے ہوئے فرمایا۔1۔گندہ لٹریچر جو ہمارے خلاف شائع ہو رہا ہے اس کا جواب دیا جائے یا اپنا نقطہ نگاہ احسن طور پر لوگوں تک پہنچایا جائے اور وہ روکیں جو ہماری ترقی کی راہ میں ہیں انہیں دور کیا جائے۔۔۔اس کام کے واسطے تین سال کے لئے پندرہ ہزار روپے کی ضرورت ہوگی۔2۔قوم کو مصیبت کے وقت پھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتا ہے مکہ میں اگر تمہارے خلاف جوش ہے تو کیوں باہر نکل کر دوسرے ملکوں میں نہیں پھیل جاتے اگر باہر نکلو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری ترقی کے بہت سے راستے کھول دے گا۔اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ حکومت میں بھی ایک حصہ ایسا ہے جو ہمیں کچلنا چاہتا ہے اور رعایا میں بھی۔کیا معلوم کہ ہماری مدنی زندگی کی ابتداء کہاں سے ہوتی ہے۔قادیان بیشک ہمارا مذہبی مرکز ہے لیکن ہمیں کیا معلوم کہ ہماری شوکت و طاقت کا مرکز کہاں ہے۔یہ ہندوستان کے کسی اور شہر میں بھی ہو سکتا ہے اور چین، جاپان ، فلپائن،