خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 137 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 137

137 تعین بنیادی حصے تحریک جدید بنیادی طور پر تین شقوں پر مشتمل ہے۔1۔جماعت اپنے کردار میں پاک تبدیلیاں پیدا کرے۔جسد واحد بن جائے، تقویٰ کی بار یک را ہوں کو اختیار کرے اور خدا تعالیٰ کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائے۔2۔جماعت سادہ زندگی اپنائے ، لغویات سے بچے اور تمام غیر ضروری اخراجات کم کر کے تبلیغ احمدیت کے لئے رقم فراہم کرے۔3۔جماعت تبلیغ کے لئے اٹھ کھڑی ہو۔ہر فرد اپنے دائرہ میں داعی الی اللہ بن جائے نیز ہر قسم کے واقفین کی ضرورت ہے جو ممالک بیرون میں سلسلہ کا پیغام پہنچائیں۔27 مطالبات اس سکیم کے ماتحت حضور نے مختلف اوقات میں 27 مطالبات جماعت کے سامنے رکھے جو مجموعی طور پر درج ذیل ہیں۔(1) سادہ زندگی بسر کریں۔2) امانت فنڈ تحریک جدید میں روپیہ جمع کروا ئیں۔3) دشمن کے گندے لٹریچر کا جواب تیار کریں۔4) دعوت الی اللہ ممالک بیرون میں حصہ لیں۔(5) سکیم خاص دعوت الی اللہ میں مالی لحاظ سے حصہ لیں۔(6) سروے میں حصہ لیں۔7) وقف رخصت موسمی میں حصہ لیں۔8) نوجوان خدمت دین کے لئے زندگیاں وقف کریں۔9) رخصت کے ایام خدمت دین کے لئے وقف کریں۔(10) صاحب پوزیشن مختلف جلسوں میں لیکچر دیں۔(11) کم از کم پچیس لاکھ کا ایک مستقل ریز رو فنڈ قائم کریں۔12) پنشنرز اصحاب اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے پیش کریں۔(13) طلباء کو تعلیم و تربیت کے لئے مرکز سلسلہ میں بھیجیں۔(14) صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں مشورہ طلب کریں۔15) بیکار دنیا میں نکل جائیں، خود کمائیں اور کھائیں اور تبلیغ بھی کرتے رہیں۔16) اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں۔17) جولوگ بریکار ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹا جو کام بھی مل سکے کریں۔18) مرکز سلسلہ میں مکان بنوائیں یہ دنیا نہیں بلکہ دین